
خضدار‘ سینئر سیاسی رہنماؤں کے گھر پر دستی بم حملہ، 7 محافظ زخمی
ہفتہ 20 ستمبر 2025 12:15
(جاری ہے)
دھماکے کے فوری بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور گواہوں کے بیانات کی مدد سے تحقیقات کی جارہی ہیں، ہم حملہ آوروں کو جلد گرفتار کریں گے اور ان کے پیچھے چھپے عناصر کو بے نقاب کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ زخمی محافظوں کو فوری طور پر خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں جلد ڈسچارج کردیا جائے گا، یہ واقعہ بلوچستان میں سیاسی رہنماؤں پر حملوں کی حالیہ لہر کا حصہ ہے۔بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات عوام اور سیاسی قیادت کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور حکومت کی جانب سے متاثرین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔پی پی پی کے رہنما آغا شکیل احمد درانی جو خضدار کے سابق ڈسٹرکٹ میئر بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے اس حملے کو سیاسی مخالفین کی سازش قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہم شہیدوں کی پارٹی ہیں اور ایسے حملوں سے نہیں ڈرتے، بلوچستان میں امن کی بحالی ہماری ترجیح ہے۔پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور دھماکے کے بعد فرار ہوگئے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، اس واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔یاد رہے کہ خضدار بلوچستان کا ایک اہم ضلع ہے جہاں ماضی میں بھی سیاسی رہنماؤں پر حملے ہوچکے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ امن کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ایک ماہ میں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کر دیا جائے گا، تخمینے کیلئے سروے ٹیمیں متحرک کی جا چکی ہیں،مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
ماہرین کی کڑی وارننگ،تمباکو کی غیر قانونی تجارت سے قومی خزانہ کھوکھلا، سالانہ 300ارب کا نقصان
-
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرلیا
-
جناح اسپتال میں مریضوں کو زائد المعیاد وائلز دینے کا انکشاف
-
ایف آئی اے کی تفتان میں کارروائی، غیر قانونی کرنسی ڈیلر گرفتار، کروڑوں کی کرنسی برآمد
-
چین کی بڑی سرمایہ کار کمپنیوں کا پنجا ب میں اپنی مصنوعات کے مینوفیکچرنگ یونٹس لگانے کا عندیہ
-
پاک-سعودی معاہدے کے بعد گریٹر اسرائیل کا منصوبہ خاک میں مل گیا، طاہر اشرفی
-
مظفرگڑھ،بھیک مانگنے والی بچی نے زیادتی کرنے والے ملزمان کو شناخت کرلیا
-
نادرا ریکارڈ کو تبدیل کرکے باہر ملک جانے کی کوشش کرنے والے ماں، بیٹے سمیت 5 مسافر آف لوڈ
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سعودی ولی عہد کے تحائف توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے کا کہا، سابق ملٹری سیکریٹری کا بطور گواہ بیان میں دعویٰ
-
مال بردار ٹرین کی 13 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، دونوں ٹریک بند، ریلوے کو لاکھوں روپے نقصان کی صورت میں ادا کرنا ہوں گے
-
سعودی عرب پاکستان کو سب سے بڑا سستا قرضہ دینے والا ملک بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.