
گلوبل صمود فلوٹیلا پر ڈرون حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد نے ویڈیو جاری کردی
بدھ 24 ستمبر 2025 17:52
(جاری ہے)
سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی نسل پرست ناجائز ریاست کے ڈرون حملوں کا بین الاقوامی برادری نوٹس لے اور حکومت پاکستان اس مسئلے کو عالمی فورمز پر اٹھائے۔
انہوں نے بتایا کہ ناجائز اسرائیلی ریاست کی جانب سے ایسا خطرناک کیمیکل پھینکا گیا جسے سونگھنے اور چھونے سے بہت نقصان ہوتا ہے، یہ سب گلوبل صمود فلوٹیلا کو ڈرانے اور غزہ جانے سے روکنے کے لیے روکنے کی نفسیاتی جنگ ہے لیکن ہم رکیں گے نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کا محاصرہ ختم کریں گے اور وہاں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچائیں گے، ایک چھوٹی سی ریاست نے اپنی دہشت گردی اور بدمعاشی سے پوری دنیا کو یرغمال بنایا ہوا ہے اس لیے میری تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ آپ لوگ بھی باہر نکلیں اور اس ناجائز صیہونی ریاست کے خلاف ہر جگہ آواز اٹھائیں۔سابق سینیٹر نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو اقوام متحدہ اور او آئی سمیت سمیت ہر بین الاقوامی فورم پر اٹھائیں، کیونکہ جو کام ہر کرنے جا رہے ہیں یہ او آئی سی کے منشور میں شامل ہے اور انہیں کرنا چاہیے تھا لیکن یہ کام گلوبل صمود فلوٹیلا کرنے جا رہا ہے۔مشتاق احمد نے سوشل میڈیا پر رات کو گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتی پر ہونے والے حملے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی سے آکلینڈ جانے والا طیارہ آگ کے ممکنہ الارم پر ہنگامی لینڈنگ کے بعد بحفاظت اتار لیا گیا
-
جرمنی کا صدرٹرمپ کے ویسٹ بینک سے متعلق مؤقف پرخیرمقدم
-
ترک فضائی کمپنی کا امریکا سے 225 طیاروں کی خریداری کا فیصلہ
-
امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر
-
سابق بھارتی چیف جسٹس کا متنازع بیان، بابری مسجد کی تعمیر کو بے حرمتی قرار دے دیا
-
ٹرمپ نے ٹک ٹاک سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردئیے
-
امریکی صدر کا یکم اکتوبر سے مخصوص درآمدی مصنوعات پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ
-
اقوام متحدہ کے 142 ارکان نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے ووٹ دیا، صدرایمانویل میکروں
-
اسرائیل فلسطین کے درمیان تنازعات ناقابل حل نہیں، سعودی وزیرخارجہ
-
ٹرمپ انتظامیہ کا نیا فیصلہ، صرف زیادہ تنخواہ والے غیرملکی ہی امریکا آسکیں گے
-
مائیکروسافٹ نے فلسطینیوں کی نگرانی کیلئے اسرائیلی فوج کی اے آئی ٹیکنالوجی تک رسائی روک دی
-
بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد دس لاکھ شامی مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں، اقوام متحدہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.