دنیا میں ڈیزاسٹر ہوتے ہیں تو پاکستان بھی سپورٹ کرتا‘مریم نواز کو تحمل سے بات کرنی چاہیے،نیئربخاری

اتوار 28 ستمبر 2025 17:45

3اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سید نئیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ2022 میں سیلاب کے وقت بلاول بھٹو وزیرخارجہ تھے،بلاول بھٹو نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی تھی ابھی بھی پنجاب میں سیلاب کے باعث بہت تباہی ہوچکی ہے،وسطی پنجاب کے شہری علاقوں کے علاہ جنوبی پنجاب کے زرعی علاقہ جات میں شدید سیلابی تباہی ہوئی ہے ‘پنجاب حکومت کو سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانا چاہیے۔

(جاری ہے)

نئیر حسین بخاری نے کہا کہ20ہزار روپے فی ایکڑ مالی امداد ناکافی ہے، اگر ہمارے پاس اپنے مالی وسائل نہیں ہیں تو بین الاقوامی برادری سے بالکل امداد لینی چاہیے،یہ بات بھیک مانگنے کی نہیں، اتنی تباہی میں ایک دوسرے کی مدد کی جاتی ہے،اگر بھیک نہیں مانگتے تو مریم نواز کے چچا 2022 کے بعد آئی ایم ایف کے پاس کیوں گئے ۔عالمی برادری سے بھیک تو آپ کتنے عرصہ سے مانگ رہے ہیں جب دنیا میں ایسے ڈیزاسٹر ہوتے ہیں تو پاکستان بھی سپورٹ کرتا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو تحمل سے بات کرنی چاہیے،بلاول بھٹو زرداری نے ایک مثبت تجویز دی جس پر عمل کیا جانا چاہیے،چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی تجویز کو تنقید سمجھا جا رہا ہے پاکستان کی زرعی معیشت سیلاب کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہی