ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پاک-امریکا تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی، وزیراعظم

مسلم ممالک سربراہان کے ساتھ بھی غزہ کے مسئلے پر امریکی صدر سے میٹنگ ہوئی تھی،امید ہے اس حوالے سے جلدحوصلہ افزا نتائج سامنے آئیں گے،پاکستان کی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، یہ سب کچھ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، سمندر پار پاکستانی اپنے اپنے دائرے میں ملک کی خدمت کر رہے ہیں، آپ لوگ پاکستان کے ایمبیسیڈرز ہیں، شہبازشریف کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 28 ستمبر 2025 19:05

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے انتہائی مفید ملاقات ہوئی، اچھے ماحول میں ہونے والی اس میٹنگ سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مزید مضبوطی آئیگی،مسلم ممالک سربراہان کے ساتھ بھی غزہ کے مسئلے پر امریکی صدر سے میٹنگ ہوئی تھی،امید ہے اس حوالے سے جلدحوصلہ افزا نتائج سامنے آئیں گے،پاکستان کی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، یہ سب کچھ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، سمندر پار پاکستانی اپنے اپنے دائرے میں ملک کی خدمت کر رہے ہیں، آپ لوگ پاکستان کے ایمبیسیڈرز ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، یہ سب کچھ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، مسلم ممالک سربراہان کے ساتھ بھی غزہ کے مسئلے پر امریکی صدر سے میٹنگ ہوئی تھی،امید ہے اس حوالے سے جلدحوصلہ افزا نتائج سامنے آئیں گے، غزہ میں 64 ہزار سے زائد بے گناہ بچوں، نوجوان، بزرگوں اور خواتین کو شہید کیا گیا، ایسا ظلم ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، دعا ہے غزہ میں جلد از جلد اس ظلم کا خاتمہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران 24 کروڑ پاکستانیوں کے جذبات کی عکاسی کی، کشمیر کا مقدمہ بھی اقوام متحدہ میں لڑا۔شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانی اپنے اپنے دائرے میں ملک کی خدمت کر رہے ہیں، آپ لوگ پاکستان کے ایمبیسیڈرز ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ 2 سے 3 سال قبل پاکستان کی معیشت ہچکولے کھا رہی تھی، ہماری معیشت مستحکم ہو رہی ہے، معیشت کی ترقی کا وقت آچکا ہے، یہ سب کچھ ٹیم ورک کے نتیجے میں مکمل ہوا، ٹیم ورک کے بغیر کوئی کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خارجی معاذ، عسکری اور معاشی میدان میں آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان کی عزت اور توقیر میں اضافہ ہوا، ہم نے جنگ جیت کر دشمن کو شکست فاش دی، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی شان و شوکت میں اضافہ کیا۔