
پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی جماعت ضرور ہے مگر عزت و قار پر سمجھونہ نہیں کرے گی‘ سردار سلیم حیدر کان
دکھاوے نہیں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،پنجاب کو فتح کر کے پیپلز پارٹی کا قلعہ بنائیں گے‘گورنر پنجاب
بدھ 1 اکتوبر 2025 19:30
(جاری ہے)
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت صدر پاکستان پیپلز پارٹی اٹک سرداراشعرحیات خان،سردار ذوالفقار حیات خان، ملک ریاست سدریال،سردار محمد علی خان،سابق وائس چئیرمین ملک طاہراعوان،ساجد خان،سابق ٹکٹ ہولڈر این اے 49پی پی خرم شہزاد خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے جو ہمیشہ اپنے ورکرز کو عزت دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر کا عہدہ حاصل کرنے کے لیے کسی قسم کی کوئی لابنگ نہیں کی اور یہ عہدہ انہیں غریب عوام کی دعائوں کے صلے میں ملا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ جب سے گورنرکا عہدہ سنبھالا ہے تب سے اب تک کوئی ایسا عمل نہیں کیا جو میرے علاقے کی عوام کے لیے شرمندگی کا باعث بناہو۔اُنہوں نے کہا کہ گورنر ہائوس کے دروازے علاقے کی عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور بلا تفریق وہ ہر شخص کے کام آتے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ان کے ہوتے ہوئے کبھی کسی غریب آدمی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ چھچھ کے عوام غیور اور بہادر ہیں اور دوستوں کے لیے قربانی دینا جانتے ہیں۔اُنہوںچھچھ کے لوگ ضلع اٹک کے ماتھے کا جھومر ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اٹک کے صحافی میرے بھائی اور قابل احترام ہیں جنہوں نے ہر مقام پر میری رہنمائی کی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ تحصیل حضرو میں بہت جلد پاسپورٹ آفس قائم کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ آسان اور سستے سفر کے لیے الیکٹرک بسیں بھی شروع کی جائیں گی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے وہ پنجاب حکومت سے رابطہ کریں گے لیکن اگر پنجاب حکومت نے ان بسوں کا آغاز نہ کیا تو وہ خود اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔اُنہوں نے کہاکہ گورنر کا عہدہ عوام کی امانت ہے اور وہ اس امانت کا ہر ممکن خیال رکھیں گے۔گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب کا قلعہ بنانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھوں گا۔اُنہوں نے کہا کہ سیاست میں سیاسی تنقید کریں مگر اس کے بھی آداب ہوتے ہیں۔گورنرپنجاب نے کہا کہ حالیہ پیپلز پارٹی کے لاہور میں ہونے والے جلسوں نے مخالفین کی نیندیں اڑا دیں ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ میں عوامی بندہ ہوں عوام مجھ سے ہے اور میں عوام سے ہوں۔ گورنرپنجاب نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جس دن بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم کی سیٹ پر براجماں ہوں گے۔اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور فوٹو سیشن نہیں بلکہ روٹی کپڑا اور مکان ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی دکھاوے نہیں بلکہ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں سیلاب زدگان کو جلد مکان تعمیر کر کے دے گی۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک کی خاطر اپنے ووٹوں،اقتدار اور سیٹوں کی قربانیاں دیں ہیں۔مزید قومی خبریں
-
بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کے پراجیکٹ کو جلد شروع کرنا چاہتے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
ملک میں امن کا خواب سکیورٹی فورسز اپنے خون سے سینچ رہی ہیں‘ حمزہ شہباز
-
پاکستان اور ویتنام کے درمیان ٹیکسٹائل، لیدر، فارما، زراعت، فوڈ پروسیسنگ اور آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، جام کمال خان
-
سردارایازصادق کا پنجاب اسمبلی کے سپیکرملک محمد احمد خان کے نام خط ،’’کامن ویلتھ پارلیمنٹیرین آف دی ایئر‘‘ کے اعزاز سے نوازے جانے پر مبارکباد
-
فلو ر ملز مالکان کی مبینہ ملی بھگت ،تحصیل بھر میں آٹے کی قلت پیدا ہونے لگی
-
ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ
-
قومی اسمبلی پاکستان کے سپیکر سردار ایاز صادق کا پنجاب اسمبلی کے سپیکرملک محمد احمد خان کے نام خط ،"کامن ویلتھ پارلیمنٹیرین آف دی ایئر" کے اعزاز سے نوازے جانے پر مبارکباد
-
افغانستان کی جانب سے حالیہ حملے افسوسناک ہیں،سلمان اکرم راجہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا سبزیوں کے نرخ میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کا اعلان
-
وزیر اعلی پنجاب آئندہ ہفتے میانوالی کا ایک روزہ سرکاری دورہ کریں گی
-
ہسپتالوں میں پاگل کتوں کے کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے پر حکومت سے جواب طلب
-
گزشتہ 5 سال میں حکومت کے ذمہ ملکی قرضے میں 28 ہزار ارب روپے سے زائد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.