شازیہ مری کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پاکستان کے امن و استحکام کی خاطر سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، رہنما پیپلز پارٹی

جمعہ 3 اکتوبر 2025 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے امن و استحکام کی خاطر سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز نے شیرانی، بلوچستان میں کامیاب آپریشن کیا، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سات بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوئے، فتنہ الخوارج جیسے بھارتی پراکسی عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، سیکیورٹی فورسز اپنے وطن کے دفاع اور اس سے دیشتگردی جیسے ناسور کے خاتمے کیلے سرگرم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے امن و استحکام کی خاطر سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلے بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔