Live Updates

پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن)کیخلاف بیانات کی بجائے سندھ کی ترقی پر توجہ دے، ملک سید عمران

پیر 6 اکتوبر 2025 19:05

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء حاجی ملک سید عمران نے پی پی پی کے رہنماں کی جانب سے (ن) لیگ کی قیادت کے خلاف بیان بازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن)کے خلاف بیانات دینے کے بجائے سندھ کی ترقی پر توجہ دے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر اگر سندھ اور پنجاب کا موازنہ کیا جائے تو فرق واضح نظر آتا ہے، پنجاب حکومت نے 25 لاکھ سیلاب متاثرین کے لیے عملی اقدامات کیے، جبکہ خیبر پختونخوا کے اضلاع صوابی اور بونیر کے متاثرین میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے ذریعے 20 لاکھ روپے فی شہید کے حساب سے چیک تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

یہ عمل وفاقی حکومت کی سنجیدگی اور عوام دوستی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) وفاق کی علامت ہے اور چاروں صوبوں میں ایک مضبوط سیاسی قوت کے طور پر موجود ہے۔ عوام کا اعتماد مسلم لیگ (ن)پر ہے، اور یہی جماعت ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات