پوری قوم حالیہ دنوں میں پاکستان کی خارجی محاذ پر کامیابیوں پر فخر محسوس کرتی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

پیر 6 اکتوبر 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کی حالیہ سفارتی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص مضبوط کرنے کے لیے کوششوں کو سراہنا چاہتے ہیں،پوری قوم حالیہ دنوں میں پاکستان کی خارجی محاذ پر حاصل کردہ کامیابیوں پر فخر محسوس کرتی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور خاص طور پر سندھ کی عوام جنہوں نے ان کی جماعت کو اپنا مینڈیٹ دیا ہے، وہ وزیراعظم محمد شہباز شریف،فیلڈ مارشل سید عاصم منیراور وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص مضبوط کرنے کے لیے کوششوں کو سراہنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم حالیہ دنوں میں پاکستان کی خارجی محاذ پر حاصل کردہ کامیابیوں پر فخر محسوس کرتی ہے۔