وزیراعظم کا پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ میں بڑھتے اختلافات کا نوٹس، وطن پہنچتے ہی بریفنگ لی

بدھ 8 اکتوبر 2025 17:59

وزیراعظم کا پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ میں بڑھتے اختلافات کا نوٹس، وطن پہنچتے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن)میں بڑھتے اختلافات پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے بعد وزیراعظم نے نوٹس لے لیا ،وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وطن واپس پہنچتے ہی معاملے پر ابتدائی بریفنگ لی۔ واضح رہے کہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز کراچی میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصا سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان پائے جانے والے تنا پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

صدرِ مملکت نے وزیرِ داخلہ کو موجودہ سیاسی حالات میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کی تھی جب کہ دونوں رہنماں نے اتحادی جماعتوں کے درمیان رابطوں کو مزید مثر بنانے پر بھی اتفاق کیا تھا۔ذرائع نے بتایا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے درمیان جاری مکالمے کی جنگ کو ختم کرنے کے لیے مذاکراتی ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔اس سے ایک روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا جس میں سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی پر بات چیت کی گئی تھی۔