
جارحیت کا بھرپوراورفیصلہ کن جواب دیا جائیگا، فوجی قیادت کا بھارتی اشتعال انگیزی پر اظہار تشویش
بدھ 8 اکتوبر 2025 22:27

(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے جذبے، عزم اور حوصلے کو سراہا، انہوں نے حالیہ سیلاب کے بعد سول انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر امدادی اور بحالی کے اقدامات پر بھی افواج کے کردار کی تعریف کی۔
اجلاس میں انسدادِ دہشت گردی کی جاری کارروائیوں، ابھرتے ہوئے خطرات اور آپریشنل تیاری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، فورم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دشمنوں کے تمام تر عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہیں، شرکا نے کہا کہ دہشت گردی، جرائم اور سیاسی سرپرستی کے باہمی گٹھ جوڑ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔فورم نے بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا، شرکا نے کہا کہ اس طرح کا اشتعال انگیز رویہ بھارت کی سیاسی مفادات کے لیے جنگی جنون کو ہوا دینے کی پرانی روش کا عکاس ہے، جو علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔اجلاس نے واضح کیا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گاتاکہ دشمن کے کسی بھی غلط فہمی پر مبنی تحفظ کے تصور کو توڑا جا سکے، کسی بھی خیالی نئے معمول کا جواب پاکستان کی جانب سے فیصلہ کن اور فوری ردعمل کی نئی پالیسی کے تحت دیا جائے گا۔فورم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں جیسے فتن الخوارج اور فتنہ الہندستان کے نیٹ ورکس کو ہر سطح پر ختم کرنے کے لیے جامع انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔شرکا نے پاکستان کی حالیہ اعلی سطح کی سفارتی سرگرمیوں کو اہم قرار دیتے ہوئے عالمی اور علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کی توثیق کی، فورم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے تاریخی اسٹریٹجک مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط کرنا اور مشترکہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔اجلاس نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کو دہراتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا، اجلاس نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے اصولی مقف کو دہراتے ہوئے 1967 سے قبل کی سرحدوں کے مطابق القدس الشریف کو دارالحکومت بنا کر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اختتامی کلمات میں تمام کمانڈرز کو اعلی ترین آپریشنل تیاری، نظم و ضبط، جسمانی فٹنس، اختراع اور بروقت ردعمل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔فیلڈ مارشل نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان آرمی روایتی، غیر روایتی، ہائبرڈ اور غیر متناسب تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان زندہ باد، پی ٹی آئی پائندہ باد!
-
سندھ میں صحافیوں کا قتل عام جاری
-
جشنِ بہاراں کے دوران محفوظ بسنت منانے کیلئے قانون میں مجوزہ ترامیم پر تفصیلی غور
-
حکومت پنجاب اور نجی سیکٹر میں گندم کی فصل 3500 روپے فی من خریدنے کا معاہدہ ہوگیا
-
کمپٹیشن کمیشن نے اسٹیل کارٹل پر ڈیڑھ ارب روپے جرمانہ عائد کر دیا
-
سندھ کے ضلع جامشورو میں گیس کا ذخیرہ دریافت
-
سہیل آفریدی خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے
-
سلامتی کونسل: پیچیدہ تنازعات افریقہ کی ترقی میں رکاوٹ، یو این نمائندہ
-
ماحول دوست توانائی اپنائیں، بڑھتے درجہ حرارت کو قابو میں لائیں: گوتیرش
-
کپاس کا عالمی دن: کسانوں کی جہدوجہد کو سلام پیش کرنے کا موقع، ایف اے او
-
علی امین گنڈاپور کے عمران خان کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے ہیں
-
شہباز حکومت کا انوکھا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.