
ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے شہریوں کوحکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، گرین ٹیکنالوجی اپنانے کی اشد ضرورت ہے‘احسن اقبال
ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کے لئے صنعتی شعبے کو بھی اپنی سپلائی چین اور گرین ٹیکنالوجی کا راستہ اختیار کرنا چاہیے‘ وفاقی وزیر کا کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 11 اکتوبر 2025 21:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی خطرناک صورت حال اختیار کر تی جا رہی ہے جس سے ہمیں شدید سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، پاکستان میں حالیہ سیلاب سے بلین ڈالرز کا نقصان ہوا،میرا ضلع نارووال بھی سیلاب سے بہت زیادہ متا ثر ہوا ہے،وہاں پر لوگ نہ صرف اپنے گھروں سے محروم ہو ئے ہیں بلکہ ان کی فصلیں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی قدرتی آفات نہیں بلکہ انسان اس کا خود ذمہ دار ہے،ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کے لئے صنعتی شعبے کو بھی اپنی سپلائی چین اور گرین ٹیکنالوجی کا راستہ اختیار کرنا چاہیے،ہر پاکستانی شہری کو صاف ماحول دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف ماحول ایک چیلنج اور آنے والی نسل کیلئے ناگزیر ہے،جو ہوا ہم اپنے پھیپھڑوں میں لیتے ہیں وہ ہوا صاف چاہیے اورجس فضا میں ہم سانس لے رہے ہیں وہ محفوظ نہیں بلکہ ہمارے لئے تکلیف دہ ہے، ہم نے ہوا کو اتنا صاف کرنا ہے کہ بلیو آسمان نظر آنا شروع ہوجائے ،صاف ہوا لاہور ہی نہیں بلکہ کراچی ،فیصل آباد اور پشاور کا بھی مسئلہ ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ہسپتالوں میں سانس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو صحت کیلئے خطرناک صورتحال ہے، وزیر اعلی مریم نواز صوبے کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، اڑان پاکستان قومی فریم ورک کے تحت شہریوں کو صاف شفاف ماحول کلین انرجی دینا ہے، پنجاب سموگ کنٹرول سٹریٹیجی سے ماحول کو بہتر کیاجا رہا ہے جس کیلئے ایئر کوالٹی مانیٹرز دیئے گئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت کا تحفہ نہیں بلکہ یہ عوام کا حق ہے،ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے فصلوں کی باقیات کو جلانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے،اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنا چاہیے تاکہ فضا میں آلودگی کی مقدار کو کم کر کے شہریوں کو مختلف قسم کی بیماریوں سے بچایا جا سکے،کارپوریٹ سیکٹر کو بھی چاہئے کہ وہ ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہا کہ ماحول میں شفافیت لانے کیلئے ہمیں گرین ٹیکنالوجی کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے،گرین ٹیکنالوجی معیشت کیلئے اہم ثابت ہوگی جس کیلئے گرین بلوچستان انیشیٹو سے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے،حکومت چالیس فیصد اربن ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک اور ہائبرڈ سسٹم پر منتقل کررہی ہے جس سے فضائی آلودگی میں قابو پانے میں کامیابی ملے گی۔احسن اقبال نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے جب ہمارے بچوں کے پھیپھڑے آلودہ زدہ ہو رہے ہوں تو ہماری بقا صرف میٹنگز تک محدود نہیں ہونی چاہئیے بلکہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہیے،ماحولیات کے معاملہ پر ہمیںدوہرے معیار کو چھوڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ایک دوسرے پر الزام تراشی کا نہیں ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہونے کے بجائے فضائی آلودگی کے خاتمہ کا لیڈر بننا ہوگا،آج تک ترقی یافتہ ممالک ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے رہے ہیں، اب ہم ترقی یافتہ ممالک سے ڈو مور کا کہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نے ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 100 ارب روپے دینے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کرنے کا وقت آگیا ہے،ترقی یافتہ ممالک ہمیں ماحولیات کے متعلق لیکچر دینے کی بجائے ماحول دوست ٹیکنالوجی ٹرانسفر کو آسان بنائیں۔مزید قومی خبریں
-
راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، چھ افراد گرفتار ، تین کلو سے زائد چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
لاء اینڈ آرڈر کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی پولیس نے سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی
-
پاکستان میں ہرسال 2 لاکھ 56 ہزار افراد فضائی آلودگی کے باعث جاں بحق ہوتے ہیں‘ نمائندہ ڈبلیو ایچ او
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سنٹر پردہشتگردحملے کی مذمت،3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کی ستائش
-
گورنرخیبرپختونخوا نے فرنٹئیر انسٹیٹیوٹ آف آپتھامالوجی میں آنکھوں کئے علاج کی جدید ترین پرو سمائل لیزر ٹیکنالوجی کا افتتاح کردیا
-
پیر کو فیصلہ کروں گا، استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے،گورنر کے پی
-
خواتین کو عمرہ کے بہانے سعودی عرب میں جبری بھیک منگوانے والا نیٹ ورک بے نقاب، مرکزی ملزم گرفتار
-
لگتا ہے حکومت میں رہتے ہوئے اپوزیشن میں بیٹھا ہوا ہوں، وفاقی وزیر تعلیم
-
تحریک لبیک کے لبیک اقصی مارچ میں پنجاب حکومت طاقت کا استعمال نہ کرے، بلال سلیم قادری
-
کراچی: 14 سالہ بچے کی گلے میں پھندا لگا کر خودکشی
-
ساہیوال ، مختلف مقامات سے 8 طا لبات کا اغوا ء، اما م مسجد ،بہنوئی ، سمیت 18 ملزموں کیخلاف مقدمات درج ،6 گرفتار
-
گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان سے پاکستان میں نئے تعینات آسٹریا کے سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.