
افغان اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کو خراجِ تحسین،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
پیر 13 اکتوبر 2025 17:18
(جاری ہے)
قرارداد میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس بیان کو بھی سراہا گیا جس میں انہوں نے افغان جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی سرحدیں مقدس امانت ہیں اور ان کی حفاظت ہر شہری کا فرض ہے۔
قرارداد کے مطابق افغان جارحیت کے جواب نے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے مگر یہ ہماری کمزوری نہیں بلکہ طاقت اور استقامت کی علامت ہے۔ ایوان نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد کھڑی ہے۔ قرارداد کا اختتام پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد کے نعروں پر کیا گیا، جبکہ حکومتی اراکین نے قرارداد کی مکمل حمایت کرتے ہوئے فوج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے استحکام پاکستان پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی نے بھی قرار داد جمع کرادی، جس میں انہوں نے فتن? الخوارج کے ممکنہ گٹھ جوڑ کی بے نقابی پر پاک فوج کو داد شجاعت دی ہے۔ شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیاہ ے کہ ملکی دفاع میں کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کریں گے۔ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی مؤثر قیادت قابلِ فخر ہے۔ ایوانِ پنجاب 23 جوانوں کی شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔قرارداد کے مطابق افغانستان کی سرزمین سے وطن عزیز پر حملے کسی طور قبول نہیں۔ سرحدی تحفظ اور مؤثر قواعد عمل میں لائے جائیں۔ پاک فوج ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کی حمایت کرتی ہے۔ قرارداد میں شہدا کے درجات کی بلندی ا ور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی گئی ہے۔ آخر میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر سازش سے محفوظ رکھے۔
مزید قومی خبریں
-
نادرا کی نے شہریوں کو نئی سہولت فراہم کردی
-
اگر کوئی آپریشن ہورہا ہو تو کوئی صوبہ یا شخص آپریشن نہیں روک سکتا، راناثنااللہ
-
یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 17فیصد اضافہ
-
ہم ’’نان کسٹم پیڈ وزیراعلٰی‘‘ کا تسلط مسترد کرتے ہیں، اختیار ولی خان
-
ہر ایک کو احتجاج کا حق حاصل ،تحریک لبیک پاکستان کے قافلے پر وحشیانہ تشدد ناقابل قبول ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
-
میپکو کی 491 ہنرمند و غیر ہنرمند ملازمین کی بھرتی کی منظوری
-
نومئی واقعات، فلک جاوید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
-
راولپنڈی 12 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنیوالا دکاندار گرفتار
-
گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کا پولیو مہم پر خصوصی پیغام
-
سی ای او کے الیکٹرک کی صوبائی محتسب کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی
-
راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ
-
تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے وفد کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ،خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.