
ترکیہ اور آذربائیجان بردار ملک سے بڑھ کر ہیں، سہ ملکی اشتراک کار خوش آئند ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
منگل 14 اکتوبر 2025 19:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان بردار ملک سے بڑھ کر ہیں، سہ ملکی اشتراک کار خوش آئند ہے۔ ترکیہ اور آذربائیجان ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے۔
لاہور پنجاب کی روح ہے، یہاں کے لوگ محبت کرنے والے ہیں۔ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی فتح دراصل دوست ممالک اور امت مسلمہ کی فتح ہے۔ ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی وفود کا دورہ باہمی روابط مزید مستحکم بنائے گا۔ پاکستان، ترکیہ اور آذرئیجان کا پارلیمانی مکالمہ خوش آئند امر ہے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب نے پاکستانی تاریخ کے بد ترین سیلاب میں تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو ریلیف اور انخلا آپریشن کیا۔ترکیہ اور آذربائیجان سے محبت مجھے والد محمد نواز شریف سے ورثے میں ملی۔ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہر پراجیکٹ میری ترجیح ہے۔چند ماہ میں 90ہزار گھر بنا کر ریکارڈ قائم کیا۔ایگریکلچر میکانائزیشن کے ذریعے پنجاب کی زراعت کو نئے خطوط پر استوار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا پبلک سیکٹرکینسر ہسپتال بنانے جارہے ہیں۔ گڈگورننس کیلئے طیب اردوان کا کے پی آئی ماڈل پنجاب میں متعارف کرایا۔ ستھرا پنجاب دنیا کا سب سے بڑا اور مربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترکیہ کا ادارہ پاک ترک معارف پاکستان میں قابل قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ پنجاب میں ایک ہزار سے زائد ٹورسٹ سائٹ اور کوریڈور متعارف کر ائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ مذہبی،ماحولیاتی،میڈیکل اور وائلڈ لائف ٹورازم کو متعارف کرارہے ہیں۔ ترکیہ اور آذربائیجان کی پارلیمانی قیادت کی آمد باعث مسرت ہے۔ ترکیہ اور آذربائیجان کی پارلیمانی قیادت کے وفد کا دورہ مشترکہ لیڈر شپ ویژن کی عکاسی ہے، ترکیہ، آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان سیاسی، پارلیمانی اور عوامی روابط سے تاریخی تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان نہ صرف اقدار بلکہ شاندار تاریخی ورثہ کے امین ہیں ،پاکستان،ترکیہ اور آذربائیجان کا اشتراک کار خطے میں امن،استحکام اور ترقی کی نوید ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر ترکیہ اور آذربائیجان کے اصولی موقف کی دل سے قدر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بادشاہی مسجد، لاہور قلعہ، شالامار باغ اور وزیر خان مسجد مسلم تہذیب و ایمان کی خوبصورتی کی علامت ہیں۔لاہور کی روحانی شناخت بہت گہری اور مضبوط ہے۔ای سی او کی جانب سے لاہور کو سیاحتی دارالحکومت 2027 قرار دیے جانے کے لیے تیار ہیں۔ ترکیہ، آذربائیجان اور پاکستان ایمان و ثقافت سے آگے بڑھ کر پائیدار ترقی کے لیے تعاون پر بھی پرعزم ہیں ۔ ترکیہ اور آذربائیجان کے وفود کے شرکا نے پنجاب میں ڈویلپمنٹ، بالخصوص تعلیم، صحت کے شعبوں میں اختراعی تبدیلیوں کو سراہا۔ترکیہ کے سپیکر پروفیسر ڈاکٹر نعمان کرتلمش نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، تعلیم سمیت ہر شعبے میں اشتراک کار کیلئے تیار ہیں۔ آذربائیجان کی ملی مجلس کی سپیکر غفاروا نے کہا کہ پنجاب بالخصوص لاہور خوبصورت شہر ہے، دورہ کرنا اچھا لگا۔ آذربائیجان اور ترکیہ وفد کے شرکا نے وزیراعلیٰ کی شاندارمیزبانی اور پرتپاک خیر مقدم پر شکریہ ادا کیا۔
مزید قومی خبریں
-
نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ
-
عمران خان نے نومنتخب وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیلئے خاص ہدایات جاری کردیں
-
پاک فوج کا نوشکی سیکٹر میں افغانستان کو بھرپور جواب، غزنالی پوسٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا
-
سرکاری کالج کی عمارت پر مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری
-
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات آئندہ سال 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے،شزا فاطمہ
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا انحصار تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان نسل پر ہے,دانیال چوہدری
-
گورنر کے پی نو منتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں آتے ہوئے گرتے گرتے بچے
-
پاکستان ریلوے کا کلیکشن سسٹم ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ - اسٹیٹ بینک اورکی معاونت سے تاریخی معاہدہ
-
صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی کا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
-
آغا سراج درانی کی سیاسی سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں، شرجیل انعا م میمن
-
آغا سراج درانی انتقال کرگئے، وزیراعلی سندھ ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے
-
لاہورمیں ڈینگی بخارکے 10 نئے مریضوں کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.