
مقبوضہ جموں وکشمیر میں مزید جائیدادیں ضبط، سرینگر میں ٹرانسپوٹرو ں کا احتجاج
جمعرات 16 اکتوبر 2025 17:57
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے اسے مکمل طور ایک فوجی چھاو نی میں تبدیل کر رکھا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ علاقے میں جاری بھارتی ریشہ دوانیوں کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے ۔ نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے مزید 2 کشمیریوں کو جائیداد سے محروم کردیا ہے۔ ضلع ریاسی کے علاقے مہور میں غلام محمد میر نامی شہری کی تین کنال اور چھ مرلہ اراضی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“کے تحت ضبط کر لی گئی۔ ضلع کولگام کے علاقے مشی پورہ میں غلام رسول ڈار کی تقریباً 61 لاکھ روپے مالیت کی جائیداد ضبط کی گئی ۔سری نگر میں ٹرانسپورٹروں نے کئی روایتی راستوں کی بندش کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ قابض بھارتی حکام یکطرفہ فیصلوں کے ذریعے ان کی روزی روٹی کو دانستہ طور پر خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ کشمیر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ارکان نے کہا کہ نئی ٹریفک پابندیوں نے پہلے سے ہی مشکلات کا شکار ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مزید مفلوج کر دیا ہے جس سے سینکڑوں خاندان مالی تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔مظاہرین نے کہا کہ وہ مطالبات تسلیم کیے جانے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں فوجی سرگرمیوں میں غیر معمولی تیزی لائی ہے ۔ ضلع کپواڑہ میں کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوجیوں کی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ کنٹرول لائن پر بھاری توپ خانہ منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ علاقے کی ڈرون کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے ساتھ چراگاہوں اور مشہور سیاحتی مقامات کو سیل کر دیا ہے۔ لوگوں نے وادی کشمیرمیں رات کے وقت ریل گاڑیوں کی آمد ورفت میں تیزی کی بھی اطلاع دی ہے ۔ ریل کے ذریعے بھاری فوجی سازوسامان کنٹرول لائن کی طرف منتقل کیے جانے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
زلزلے کو ہوئے 20 سال بیت گئے مگر آزاد کشمیر کے 1919 منصوبہ جات گزشتہ 20 سالوں سے سراپا توجہ ہے
-
20 سال گزرنے کے باوجود بھی سانحہ زلزلہ 2005 کے زخم مندمل نہ ہو سکے
-
چار سے چھ لوگ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے، اس کیلئے پارلیمنٹ جانا ہوگا، طارق فضل چوہدری
-
کلمہ پڑھ کرحلفا کہتا ہوں کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کبھی بھی تین روپے یونٹ بجلی کا مطالبہ نہیں کیا،راجہ محمد فاروق حیدرخان
-
بھارتی آبی جارحیت ،24گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ دریائے جہلم میں سیلابی پانی چھوڑ دیا
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.