Live Updates

ملک میں بسنے والے تمام طبقات اور اقوام وطن دشمنوں کے خلاف اور افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،تمام مکاتب فکرکے علماء کرام کی پریس کانفرنس

اتوار 19 اکتوبر 2025 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) مختلف مذاہب کے پیروکاران سماجی و سیاسی رہنماء اور اکابرین نے گذشتہ روزکانفرنس سے خطاب کیا ،ان رہنماؤں نے علامہ اطہر حسین جعفری مشہدی، سید من-ظر عباس رضوی ،سلمان احمد علی ایڈوکیٹ ،عاصم بنگش ،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ،ڈاکٹر شہزاد عبداللہ غازی ،محترمہ ثانیہ بنگش ،پاسٹر عمانیول ،امجد مسیح ، پینڈت شام لعل شرما نے کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی ،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج اپنے سپہ سالار فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت اور نگرانی میں بھرپور کام کررہی ہے یہ بات عالمی رہنماء بھی کر چکے ہیں کہ پاکستانی فوج اور ایجنسیاں آئی ایس آئی،ایم آئی دنیا میں نمبر ون ہیں امریکی صدر ،اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری اور دیگر رہنماء بھی یہ اعتراف کرچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

کیونکہ 2005کا زلزلہ ہو یا 2010کا سیلاب 2022کی تباہ کن برسات پاک فوج نے عوام کی ہر ممکن مدد کی جبکہ بھارت سے حالیہ جنگ میں بھارت کو سبق سکھایا اور اسے عالمی سطح پر رسوا کیا ۔اس کے علاوہ آپریشن راہ نجات ،ضرب عضب اور پھر رد الفساد جیسے سخت آپریشن میں کامیابیاں حاصل کیں اور ہزاروں دہشت گردوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا جبکہ ہمارے لاتعداد فوجی جوان اور افسران شہید بھی ہوئے۔

اقوام متحدہ کا مشن ہو یا پھر بیت اللہ کی حفاظت ہر محاذ پر کامیاب و کامران رہے ،ہمارے جوان میدان میں اترتے ہیں تو اللہ پر یقین کی بدولت کامیاب رہتے ہیں،ان کا نعرہ نعرہ حیدری ان میں کربلا والوں کا جذبہ پیدا کرتا ہے جس طرح کربلاء کے شہداء نے دین اسلام اور انسانیت کا دفاع کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔آج بھی افغانستان سے مسلسل ہونے والی دہشت گردی پر عرصہ دراز سے پاکستانی فوج اور حکومت افغانستان کی حکومت اور عالمی رہنماؤں سے بار بار یہ تقاضہ کرتی رہی ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو روکا جائے لیکن اس کا جواب مثبت نہ دیا گیا تب پاکستان نے اپنی سرحدوں اور ملک کے ساتھ ساتھ عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے مجبوریوں میں عملی اقدامات اٹھائے،ہم اپنے فوجی جوانوں اور افسران کے ساتھ سپہ سالار کو بھی سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم سب پہلے پاکستانی ہیںاور انشاء اللہ پاکستان ہمیشہ رہیگا نہ ہم شیعہ ہیں نہ سنی نہ بریلوی نہ دیوبندی،نہ اہل حدیث اسی طرح ہم ہندو ہیں نہ سکھ، نہ عیسانی بلکہ سب سے پہلے پاکستان کی بات کرتے ہیں پاکستان زندہ باد۔

Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات