
درست سمت میں پہلا قدم، مختلف ممالک اور سیاسی رہنماؤں کا پاک۔افغان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
دونوں فریقین کا مذاکرات کے بعد فوری جنگ بندی پر اتفاق ، ایک دوسرے کی خودمختاری کے احترام کا عہد قدم دونوں برادر ممالک کے درمیان سرحدی تناؤ کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کی مضبوط بنیاد رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا، ترکیہ
اتوار 19 اکتوبر 2025 19:55
(جاری ہے)
پاک-افغان مذاکرات کی ترکیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر میزبانی کرنے والے قطر نے امید ظاہر کی کہ یہ اہم قدم دونوں برادر ممالک کے درمیان سرحدی تناؤ کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کی مضبوط بنیاد رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
ترکیہ کی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا گیا، بیان میں کہا گیا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ کہا گیا کہ ترکیہ دونوں برادر ممالک اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے حصول کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔عمان نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا، بیان میں کہا گیا کہ سلطنتِ عمان معاہدے تک پہنچنے میں قطر اور ترکیہ کے کردار کی تعریف اور امید ظاہر کرتی ہے کہ یہ معاہدہ دیرپا اور جامع قیام امن میں مددگار ثابت ہوگا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد اور کابل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک اہم قدم قرار دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر معاہدہ علاقائی استحکام کی جانب اہم پیش رفت ہے، پاکستان ہمیشہ پٴْر امن بقائے باہمی، مذاکرات اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ احترام پر یقین رکھتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ امن و استحکام دونوں ممالک کے عوام کی اجتماعی ضرورت ہے، خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے ہمسایہ ملک افغانستان کے 45 لاکھ پناہ گزینوں کی خدمت کی اور افغان مہاجرین کی خدمت کر کے ہمسائیگی کی لازوال داستان رقم کی، پاکستان گزشتہ 3 دہائیوں سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کا نذرانہ دیا، افغانستان میں امن، پاکستان کے امن سے جٴْڑا ہوا ہے، سیاسی اور عسکری قیادت کے اتفاقِ رائے سے ممکن ہونے والی جنگ بندی خوش آئند ہے۔سردار ایاز صادق نے استنبول میں 25 اکتوبر کو ہونے والے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی عمل ہی خطے میں دیرپا امن کے قیام کی واحد ضمانت ہے، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہتری پورے خطے کے مفاد میں ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں ممالک کے مابین اعتماد سازی اور تعاون کے عمل کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں، یہ جنگ بندی طویل المدتی امن معاہدے میں تبدیل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو عوامی رابطوں اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا چاہیے، پارلیمنٹ خطے میں امن کے فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی، اسپیکر سردار ایاز صادق نے پاکستان اور افغانستان کے مابین جنگ بندی معاہدے کے لیے برادر ملک قطر، ترکیہ اور دیگر دوست ممالک کے مثبت کردار کا شکریہ بھی ادا کیا۔افغانستان کے لیے سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے بھی اس معاہدے کو دوحہ سے آنے والی اچھی خبر قرار دیا۔انہوں نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ قطر اور ترکیہ کی ثالثی کی بدولت افغانستان اور پاکستان نے جنگ بندی کا معاہدہ کر لیا۔رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو قابلِ تعریف قدم قرار دیتے ہوئے اس کی کامیابی کیلئے دعا کی۔انہوں نے ایکس پر جاری اپنی پوسٹ میں لکھا کہ قطر اور ترکیہ کا شکریہ، اللّٰہ کرے یہ معاہدہ دیرپا ہو اور استنبول میں 25 اکتوبر کو ہونے والے دوسرے اجلاس میں اسکی جزئیات طے کی جا سکیں،دونوں اقوام کی بہبود، ترقی، سلامتی اور استحکام ایک دوسرے کی علاقائی خود مختاری آزادی اور معاشی استحکام سے وابستہ ہیں۔ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ افغانستان بھارت نہیں ہے اور افغانستان کو معلوم ہونا چاہییکہ پاکستان دارلحرب ہے نہ امریکا، برطانیہ یا روس۔ دینِ اسلام، روایات، خونی رشتے، جغرافیہ ہمیں ایک دوسرے سے جٴْدا نہیں ہونے دیں گے۔سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے جنگ بندی معاہدے کی تعریف کی، تاہم اس بات پر تنقید کی کہ معاہدے میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔انہوں نے لکھا کہ جنگ بندی کا معاہدہ خوش آئند ہے، لیکن افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی کی حمایت اور انہیں پناہ دینے کے بنیادی مسئلے کا ذکر تک نہیں۔انہوں نے کہا کہ کم از کم جنگ بندی کا کچھ حصہ ٹی ٹی پی کی حمایت کے خاتمے کے کسی واضح اقدام پر مشتمل ہونا چاہیے تھا، مستقبل میں محض ’طے شدہ میکنزم‘ کا حوالہ دینا بہت مبہم ہے۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کے دشمن چاہے اندر ہوں یا باہر، ریاست ان کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی،وزیراعلیٰ سندھ
-
پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025-26 کی منظوری دے دی
-
رواں سال لاہور میں ریپ کے 481 ،گینگ ریپ کے 31 مقدمات درج ہوئے
-
پاک فوج ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے ،ہر جواب پہلے سے سخت ہوگا ‘ رانا تنویر حسین
-
پنجاب حکومت کی طرف سے تونسہ کےلئے 15 الیکٹرک بسیں دینے کا اعلان
-
خیبر پختونخوا میں 12 سال سے موجود تبدیلی کی حکومت صرف تباہی لائی ہے، حافظ نعیم
-
کالام میں دریائے سوات کنارے تجاوزات کے خاتمے کے لیے جرگہ، غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے پر اتفاق
-
خیبر پختونخوا ،دہشتگردی کی روک تھام کیلئے پولیس کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار
-
سرگودھا میںوائٹ ہائوس سے مشابہہ محل نما عمارت تعمیر، شہرت دور دور تک پھیل گیا
-
قومی ائیر لائن کی نجکاری: ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار
-
ریلوے حکام کا بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، تین روز میں 46 لاکھ روپے سے زائد جرمانے وصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.