Live Updates

ان کا خیال ہے ہم عمران خان کو بھول جائیں گے مگر پورا ملک ان کا انتظار کررہا ہے، علیمہ خان

ہماری ترجیح ملاقات سے زیادہ عمران خان کا علاج ہے، ہم ملاقات کرکے عمران خان کو دیکھنا چاہتے ہیں، اڈیالہ روڈ میڈیا سے گفتگو

منگل 3 مارچ 2026 20:05

ان کا خیال ہے ہم عمران خان کو بھول جائیں گے مگر پورا ملک ان کا انتظار ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2026ء) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح ملاقات سے زیادہ عمران خان کا علاج ہے، ہم ملاقات کرکے عمران خان کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ان کا علاج ترجیح ہے۔اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم امید کررہے ہیں وکلاء شاید اب آئینی ترامیم کے خلاف نکل آئیں، عمران خان بھی دو سال سے انتظار کررہے ہیں 26 ویں اور 27 ویں ترمیم کے خلاف وکلا نکلیں گے، عمران خان کو بند کرکے انہوں نے قید تنہائی میں رکھا ہے، ان کا خیال ہے ہم عمران خان کو بھول جائیں گے مگر پورا ملک ان کا انتظار کررہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہماری ترجیح ملاقات سے زیادہ عمران خان کا علاج ہے، ہم ملاقات کرکے عمران خان کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ان کا علاج ترجیح ہے، ہم جب سے پریشان ہیں جب سے ان کی آنکھ کے بارے میں سنا ہے ہمیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی اور یہ دینا بھی نہیں چاہتے، یہ جو کررہے ہیں غیر قانونی ہے، یہ ہمیں کب تک جیلوں میں ڈالیں گی دنیا کے حالات بدل رہے ہیں انہیں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔

(جاری ہے)

علیمہ خان نے کہا کہ کیا ہم بانی کے علاج سے متعلق حکومت کی بات مان لیں جو انہیں مارنا چاہتے ہیں، جو حکومت میں بیٹھے ہیں جھوٹے ہیں اور چور بھی ہیں، حکومت کو ایران سے ہی کچھ سبق سیکھ لینا چاہیے، افغانستان کے بارے میں عمران خان کی ٹویٹس موجود ہیں ہم چھوٹی عمر سے سنتے آرہے ہیں پاکستان میں دہشت گردی ہے عمران خان نے کہا 80 ہزار پاکستانی دہشت گردی کی وجہ سے شہید ہوئے عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، افغانستان میں ہمارے مسلمان بھائی ہیں کیا ہم اپنے بھائیوں سے لڑیں سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا تب تک اس مسئلے کا حل نہیں نکلے گا۔

انہوںنے کہاکہ آپ افغانستان پر بمباری کریں گے وہ بھی خاموش نہیں رہیں گے، جنگ کی وجہ سے ہمارے ہی فوجیوں اور پولیس والوں کو مرنا ہے، ایرانی سپریم لیڈر کتنا عظیم لیڈر تھا جس نے شہادت کی خواہش کی، عمران خان نے بہت پہلے کہا تھا یہ مسلمانوں کو آپس میں لڑارہے ہیں، آج آپ کو سمجھ آنی چاہیے عمران خان جیل میں کیوں ہیں
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات