جنوبی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب ،گلگت بلتستان ، کشمیر اوراسلام آباد میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جمعرات 19 مارچ 2026 19:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2026ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب ،گلگت بلتستان ، کشمیر اوراسلام آباد میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (چند مقامات پر ژالہ باری) متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ،شمالی/وسطی بلوچستان،پنجاب، کشمیر اور بالائی سندھ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔سب سے زیادہ بارش سندھ کراچی (کورنگی 56، ناظم آباد 30، مسرور بیس 22، اورنگی ٹائون، سرجانی ٹائون 16، ڈی ایچ اے (فیز 2) 15، یونیورسٹی روڈ، بحریہ ٹائون 13، کیماڑی 12، گلشن حدید 11،فیصل بیس، ایئرپورٹ اولڈ ایریا، سعدی ٹائون 09،جناح ٹرمینل 08) ٹھٹھہ 40، دادو 13، نواب شاہ 11، میرپور خاص اور بدین 10، پڈعیدن اور موہنجو داڑو 09، مٹھی 08، چھور 07، حیدرآباد 06، سکرنڈ 05، خیرپور 04، سکھر 03، روہڑی، لاڑکانہ اور حیدرآباد ایئرپورٹ 01،کشمیر: مظفرآباد سٹی 37، مظفرآباد ایئرپورٹ 24، گڑھی دوپٹہ 19، راولا کوٹ 13، کوٹلی 06،بلوچستان: تربت 30، لسبیلہ 27، پنجگور 25، قلات 15، خضدار 11، سمنگلی اور کوئٹہ 05، بارکھان 02،خیبر پختونخوا: مالم جبہ 22، دیر اور بالاکوٹ 18، سیدو شریف اور کاکول 17، پاراچنار اور چراٹ 15، کالام اور تخت بھائی 14، لوئر دیر 10، پشاور سٹی 09، پٹن اور پشاور ایئرپورٹ 08، بنوں 07، چترال اور دروش 05، میر کھانی اور ڈی آئی خان ایئرپورٹ 04،پنجاب: مری 16، اٹک 15، لاہور سٹی 10، اسلام آباد (سید پور 12، زیروپوائنٹ 10، گولڑہ، ایئرپورٹ 07، بوکرا 06)، راولپنڈی (چکلالہ، کٹاریاں 08، شمس آباد 07، کچہری، پیرودھائی، گوالمنڈی 06)،نارووال 08، سیالکوٹ سٹی اور لاہور ایئرپورٹ 06، منگلا، سیالکوٹ ایئرپورٹ، چکوال اور کروڑ (لیہ) 04، جوہرآباد، گجرات اور بھکر 02، منڈی بہائوالدین، جہلم، نورپور تھل، جھنگ اور کوٹ ادو 01، گلگت بلتستان: سکردو اور بگروٹ 03، استور میں 01ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت 32،پسنی اور سبی میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر ژالہ باری اورآسمانی بجلی گرنے کااندیشہ ظاہر کیا ہے، ژالہ باری/آندھی پنجاب ،خیبرپختونخوا اور سندھ میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔ اس دوران سیاحوں اورمسافروں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے ۔