امریکہ، ایران جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کامیابی عالمی امن کیلئے بڑی پیش رفت ہے، حامد سعید کاظمی
جمعرات 9 اپریل 2026 18:44
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی و بین الاقوامی حالات کے تناظر میں یہ جنگ بندی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔
ممکنہ تصادم کے نتیجے میں تیسری عالمی جنگ کے خطرات منڈلا رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے متوازن، فعال اور موثر سفارت کاری کے ذریعے نہ صرف اس بحران کو ٹالنے میں کلیدی کردار ادا کیا بلکہ خطے کو ایک بڑے سانحے سے بھی بچا لیا ہے۔ پاکستان کا کردار اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی امن کا حقیقی ضامن ہے۔ تنظیمات اہلسنت پاکستان کے قائدین نے کہا کہ بھارت جو پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کرتا رہا آج خود عالمی سطح پر تنہا ہو چکا ہے جبکہ پاکستان نے امن، استحکام اور مذاکرات کی راہ کو فروغ دے کر دنیا میں اپنی مثبت شناخت کو مزید مضبوط کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم اس کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے، جس نے ہمیشہ امن، برداشت اور اعتدال کا پیغام دیا ہے۔حکومت پاکستان نے جس جرات اور حکمت عملی کے ساتھ اس نازک صورتحال میں کردار ادا کیا، وہ قابل تقلید ہے۔ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری نے مشرقِ وسطی کو ایک بڑے جنگی بحران سے بچایا ہے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور: یتیم خانہ چوک میں کالعدم مذہبی تنظیم کے دفتر پر تعینات پولیس اہلکاروں پرفائرنگ
-
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 40لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
پاکستان، قازقستان زرعی استعداد کو تجارتی مواقع میں تبدیل کرنے پر متفق
-
نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ، ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں، گورنر سندھ
-
آزادی کا دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،گورنرسندھ
-
بلوچستان کے طلباء ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں ، میرسرفرازبگٹی
-
ساہیوال ، مختلف وارداتیں، 7لاکھ سے زائد نقدی ،4موبائل فون لوٹ لئے گئے،4 ڈاکو گرفتار
-
ساہیوال ،ذخیرہ اندوزوں سے 20ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم تحویل میں لے لی گئی
-
گورنر خیبر پختونخوا سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے سندھ کی ملاقات
-
اینٹی کرپشن کوبھیجے گئے کرپشن مقدمات دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل ہوگئے
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید ڈی ایس پی دیار خان کے گھر آمد، فاتحہ خوانی اور اہلخانہ سے تعزیت کی
-
بزرگوں کی قربانیوں، جدوجہد اور دعائوں کے ثمر سے آج ہم آزاد وطن میں فخر سے سانس لے رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.