سولر پینلز کی آڑ میں 120 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف
وزیراعظم نے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی،تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی تشکیل، جرمانے وصول کیے جائیں گے
ہفتہ 25 اپریل 2026 23:10
(جاری ہے)
اوور انوائسنگ میں سہولت کاری کرنے والے متعلقہ اداروں کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی نگرانی کے لیے ’’کمیٹی برائے تادیبی کاروائی‘‘قائم کردی گئی ہے۔
تادیبی کاروائی کی کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جبکہ کمیٹی ممبران میں اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، ایف آئی اے اور آئی بی کے سینئر افسران کو شامل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔سولر پینلز کی اوورانوائسنگ سے منسلک ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کے مقدمات کی تحقیقات اور قانونی کاروائی میں معاونت کے لیے مانیٹرنگ انویسٹی گیشن اینڈ پراسیکیوشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس پاکستان کسٹمز جبکہ کمیٹی ممبران میں اینٹی منی لانڈرنگ اتھارٹی، چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ایف آئی اے اور آئی بی کے سینئر افسران کو شامل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔مذکورہ دونوں کمیٹیاں ہر پندرہ روز بعد اپنی کارکردگی اور پیشرفت کی رپورٹ وزیرِ اعظم آفس کو جمع کرانے کی پابند ہوں گی۔وزیرِ اعظم کی جانب سے وزیرِ قانون کو ان مقدمات کی پیروی کے لیے کراچی اور اسلام آباد میں دو قابل وکلا کو خصوصی پراسیکیوٹرز نامزد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے 120ارب روپے مالیت کی درآمدکنندگان کی اوور انوائسنگ کے ذریعے فنڈز بیرون ملک منتقل کرنے کا یہ بڑا اسکینڈل بے نقاب کیا تھا۔جس کے بعد کسٹمز ایڈجوڈیکیشن اتھارٹی نے اپنے ایک تاریخی فیصلے میں جعلی کمپنیوں پر الزامات ثابت ہونے کے بعد 111 ارب روپے کے جرمانے عائد کر دیے ہیں۔ کمپنیوں کے علاہ افراد پر الگ سے جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔احتسابی کاروائی کے اگلے مرحلے میں جرمانوں کی وصولی، غیر قانونی کمائی سے بنائے گئے اثاثوں کی ضبطگی اور تجارتی منی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے نظام میں اصلاحات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔وزیر اعظم آفس کے جاری کردہ خط کے مطابق یہ اقدامات صرف نجی افراد و کمپنیوں کو ہی نہیں بلکہ سرکاری افسران کو بھی کڑے احتساب کے دائرے میں لاتی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
فون پر کسی شخص کے ساتھ رابطوں کا شک‘،سفاک شخص نی16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس
-
لفٹ گرنے سے 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقدمہ درج
-
خواجہ عمران نذیر کی حج تربیتی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
-
پنجاب میں ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم پ کریک ڈاؤن، 13 افراد گرفتار
-
گورنرپنجاب سے ڈی ایس پیز کی ملاقات، شہداء کو خراج عقیدت
-
آپریشن بنیان مرصوص دنیا کی افواج کے لیے اسٹیڈی کیس بن چکا ہے،وزیراطلاعات پنجاب
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.