سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا ٹیلی کام مقابلہ جاتی قواعد کو حتمی شکل دینے اور نیٹ ورک بندش کی تحقیقات کی ہدایت
جمعرات 30 اپریل 2026 23:53
(جاری ہے)
ٹیلی کام مقابلہ جاتی قواعد سے متعلق سوال پر کمیٹی کو بتایا گیا کہ مسودہ قواعد 2015 کی پالیسی کے مطابق اور کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) سے مشاورت کے بعد تیار کئے گئے اور وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کو ارسال کر دیے گئے ہیں، تاہم معاملہ تاحال زیر غور ہے۔
چیئرپرسن نے ان قواعد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ انہیں ایک ماہ کے اندر حتمی شکل دی جائے۔لکی مروت کی صورتحال پر بحث کرتے ہوئے سینیٹر عطاء الرحمن نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے اس مؤقف کو چیلنج کیا کہ سروسز معطل نہیں کی گئیں۔ کمیٹی نے ٹیلی کام ٹاورز سے ڈیزل، بیٹریوں اور سولر پینلز کی چوری جیسے مسائل کو بھی اجاگر کیا۔ پی ٹی اے نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ سات مقامات پر نیٹ ورک کی صورتحال بہتر ہوئی ہےتاہم لوڈشیڈنگ کے باعث مسائل برقرار ہیں۔ چیئرپرسن نے پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ آپریٹرز کے ساتھ مل کر چوری کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے اور ایک ذیلی کمیٹی کے قیام سے بھی آگاہ کیا گیا جو نیٹ ورک بندش، موٹر ویز پر بلائنڈ اسپاٹس اور ان کے حل کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔کمیٹی نے وزارت آئی ٹی کو ہدایت کی کہ ملک بھر میں ٹیلی کام انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے سیٹلائٹ نظام کو مزید وسعت دی جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پی ٹی اے لائسنس کی شرائط پر عمل درآمد یقینی بنا رہی ہے تاکہ 95 فیصد ٹاورز کی دستیابی برقرار رکھی جا سکے۔ چیئرپرسن نے آپریٹرز کو سختی سے ان ہدایات پر عمل کرنے اور خصوصاً سندھ اور بلوچستان جیسے کم سہولیات والے علاقوں پر مشتمل تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔سوشل میڈیا کے تعاون کے حوالے سے پی ٹی اے نے بتایا کہ ٹوئٹر/ایکس کی جانب سے ردعمل کی شرح صرف 27 فیصد ہے۔ کمیٹی نے مبینہ جانبدارانہ رویوں پر تشویش کا اظہار کیا اور ایسے واقعات کا حوالہ دیا جہاں مواد کو غیر یکساں طور پر ہٹایا یا برقرار رکھا گیا۔ چیئرپرسن نے اس مسئلے کے حل کے لیے مضبوط ریگولیٹری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔کمیٹی کو اسٹارلنک کی لائسنسنگ کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ تاحال کوئی لائسنس جاری نہیں کیا گیا۔ایل ڈی آئی/ایل ایف ایف لائسنس سے متعلق عدالتی مقدمات کے بارے میں بتایا گیا کہ ایسے تکنیکی نوعیت کے کیسز کے لیے ٹیلی کام ٹریبونلز قائم کیے جا رہے ہیں۔ چیئرپرسن نے اس عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔یوفون کی مالی کارکردگی کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ ترقی کی رفتار سست ہونے کے باعث نقصانات ہوئے، تاہم حالیہ اسپیکٹرم اپ گریڈیشن میں سرمایہ کاری سے ان نقصانات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ واضح کیا گیا کہ یوفون، پی ٹی سی ایل کے تحت ایک کارپوریٹ ادارے کے طور پر کام کرتی ہے اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے زیر نگرانی ہے، یہ براہ راست حکومتی ذمہ داری نہیں ہے۔ کمیٹی کو یوفون اور اتصالات کے درمیان 800 ملین ڈالر کے تنازع سے بھی آگاہ کیا گیا۔ چیئرپرسن نے ہدایت کی کہ اس معاملے پر غور کے لیے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
ایک اور سائبر حملہ، بھارتی چینل پر پاکستانی پرچم اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد نشر
-
آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کی کوریج کیلئے 14ہزار صحافیوں نے رجسٹریشن کرالی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارتی کوشش غیرقانونی و یکطرفہ ہے ،ترجمان دفتر خارجہ
-
دریائے کنہار میں گاڑی اتارنے والے ٹک ٹاکرز کی ضمانت منظور
-
گورنر خیبرپختونخوا ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کیلئے ایران روانہ
-
پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا قرعہ اندازی کے ذریعے ہرسال اپنے ملازمین کو حج پر بھجوانا شاندار اقدام ہے ‘شافع حسین
-
مستقبل قریب میں آرٹیفشل انٹیلی جنس بڑے فیصلوں، دفاعی حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی کی سمت کے تعین میں کلیدی کردار ادا کریگی ‘ ملک احمد خاں
-
راولپنڈی، 15 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
-
جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال اور پیشہ ورانہ اندازِ کار سی پی ایل سی کو ایک مثالی ادارہ بناتا ہے،گورنر سندھ
-
انسانی اعضاء کی غیر قانونی خرید و فروخت کیس: پانچ ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
قومی پیغامِ امن کمیٹی مذہبی رواداری،بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.