ایم کیو ایم پاکستان کا اہم پارٹی کنونشن (کل)ہوگا

اتوار 3 مئی 2026 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) ایم کیو ایم پاکستان کا اہم پارٹی کنونشن 5 مئی کو اسلام آباد میں ہوگا ،ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر فاروق ستار بھی کنونشن سے خطاب کریں گے ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں کنونشن میں پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے ذمہ داران شرکت کریں گے ،مرکزی کمیٹی کے اراکین ارشاد ظفیر ، شبیر احمد قائمخانی اور زاہد ملک بھائی بھی شرکت کریں گے،کنونشن میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے ،کنونشن میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا ،کنونشن میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہو گی ،کنونشن میں ایم کیو ایم کے تنظیمی امور بھی زیر غور آئیں گے