ایس ایس ڈبلیو ایم بی کراچی کی ٹیم نے برجرپینٹ ٹرافی کمشنر سکھر ٹراینگولر باسکٹ بال سیریز جیت لی

کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے انعامات تقسیم کئے لاڑکانہ نے دوسری سکھر نے تیسری پوزیشن حاصل کی

اتوار 3 مئی 2026 20:15

؂کراچی/سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) سندھ اور سکھر باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آ ئی بی اے فزیکل کالج سکھر پر منعقد ہونے والی برجر پینٹ ٹرافی کمشنر سکھر ٹراینگولر باسکٹ بال سیریز ایس ایس ڈبلیو ایم بی کراچی ٹیم نے جیت لی فائنل کے موقع پر کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر کمشنر کراچی کے ڈائریکٹر کھیل غلام محمد خان ، ایس بی بی اے کے سر پرست ذوالفقار علی ڈھوٹ ، عبد الصمد شیخ، عروج خان، علیشاہ باجوہ، ایس بی اے کے سیکریٹری عامر شریف کے علاوہ ارشد سعید، صہیب احمد اور کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات موجود تھیں عابد سلیم قریشی نے SBA کو یہ تاریخی سیریز منعقد کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اعلان کیا کہ یوم آزادی پاکستان پر گھوٹکی اسپورٹس کمپلیکس پر باسکٹ بال گرلز اینڈ بوائز فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا انھوں نے IBA کالج ہال کی تزئین و آرائش اور ایس ایس بی باسکٹ بال کورٹ کی باقی ماندہ کام کی تکمیل مکمل کرانے کا اعلان کیا انہوں نے غلام محمد خان کو زبردست الفاظ میں باسکٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر بھی خراج تحسین ادا کیا تقریب سے غلام محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سکھر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا انہوں نے برجر پینٹ اور خصوصا ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے ایم ڈی طارق عل نظامانی ،DIG ٹریفک کراچی سید پیر محمد شاہ اور PS ٹو کمشنر سکھر غلام نبی چانڈیو کا خصوصی شکریہ ادا کیا سیریز کے آخری میچ میں ایس ایس ڈبلیو ایم بی کراچی نے سکھر وہائٹ کو 40-32 پوائینٹس سے شکست دے دی ونرٹیم کی جانب سے محمد زید نے 12 حسن علی نے 12 حادث شاہد نے 8 اور زین العابدین نے 7 پوائنٹ اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے شاہ زیب نے 10 سلمان خان اور حذیفہ خان نے 8،8 پوائنٹ اسکور کئے قبل ازیں لیگ کے پانچویں میچ میں لاڑکانہ نے سکھر بلیوز کو 18.15 پوائنٹس سے شکست دے دی ان میچوں میں ظفر اقبال، محمد اشرف ،نعیم احمد، سہیل عباس ، دلاور عباس خان ، راج کمار لکھوانی نے ٹیکنیکل آفیشلز اور ریفریز کے فرائض انجام دیئے تقسیم انعامات میں کراچی کو پہلی لاڑکانہ کو دوسری اور سکھر وہائٹ کو تیسری پوزیشن کی ٹرافیاں میڈلز اور اسناد دی گئیں جبکہ ذوالفقار علی ڈھوٹ، ارشد سعید، صہیب احمد کو کھیلوں میں کارکردگی پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید حسن کارکردگی گولڈ میڈل دئیے گئے �

(جاری ہے)