Live Updates

ڈاکٹرحاجی حنیف طیب نے امریکا اور ایران کے مابین مذاکرات میں عدم تسلسل پرتشویش کا اظہار

آبنائے ہرمزکی بندش سے تیل اورگیس کی عالمی رسد متاثر ہورہی ہے۔سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل

منگل 5 مئی 2026 21:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ خطے میں استحکام ،انسانی جانوں کے تحفظ اورعالمی معیشت کی بحالی کے لئے جنگ بندی کا تسلسل اورسفارتی حل ناگزیر ہے انہوںنے امریکا اور ایران کے مابین مذاکرات میں عدم تسلسل پرتشویش کا اظہارکیا اورکہاکہ ایک دن معاہدے کی امید ہوتی ہے اوراگلے ہی دن لفظی گولہ باری اوردھمکیاں شروع ہوجاتی ہے۔

انہوںنے امریکی صدرکی جانب سے ایران کو نقشے سے مٹانے کی دھمکیاں اورآبنائے ہرمزمیں تجارتی جہازوں کے لئے آپریشن کے اعلان کو جنگ کی طرف بڑھتا ہواقدم قراردیا ۔انہوںنے کہاکہ آبنائے ہرمزکی بندش سے تیل اورگیس کی عالمی رسد متاثر ہورہی ہے جس سے براہ راست اثرات عالمی معیشت پرپڑرہاہے۔

(جاری ہے)

انہوںاقوام متحدہ اورعالمی قیادت پر زوردیا کہ وہ اس بحران کے فوری حل کے لئے سرجوڑکر بیٹھیں تاکہ دنیا کو بڑی جنگ اورمعاشی تباہی سے بچایاجاسکے ۔

ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ اس جنگ کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کے دام پاکستان میں مسلسل بڑھ رہے ہیں پیٹرولیم مصنوعات ایسی چیز ہے جس کا اثر براہ راست ہرانسان پر پڑھتا ہے ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھ جاتے ہیں اشیائے خوردونوش کی داموں میںاضافہ ہوتاہے ۔یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ پاکستان برائے راست اس کا ذمہ دارنہیں ہے لیکن یہ سوال اپنی جگہ موجودہے کہ پیٹرول کس بھاؤسے لیاجارہاہی کس بھاؤمیں بیچاجارہاہے لیوی اورٹیکسز کے چارجزکتنے ہیں یہ وہ عوامی سوالات ہیں جس نے حکومت کو لاجواب کررکھاہے موجودہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں ہرکوئی حکومت سے گلے شکوہ کرتانظرآرہاہے ۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات