مظفرآباد ،آپریشن“بنیان مرصوص”اور“معرکہ حق”ایمان، اتحاد اور قومی وقار کی عملی تصویر تھا، وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر
جمعرات 7 مئی 2026 16:30
(جاری ہے)
پاکستان آرمی، فضائیہ اور بحریہ نے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا اور انتہائی مہارت کے ساتھ ان کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر نے معرکہ حق بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ کے موقع پر دارلحکومت مظفرآباد میں منعقدہ''یوم تشکر '' کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتازراٹھور نے کہاکہ آج ہم تاریخ کے ایک ایسے درخشاں باب کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں جس نے نہ صرف دشمن کے غرور اور تکبر کو خاک میں ملایا بلکہ پوری دنیا کو یہ باور کرایا کہ پاکستان ایک پائیدار، ذمہ دار اور ناقابلِ تسخیر قوم اور ایٹمی طاقت ہے۔انہوں نے کہاکہ اس معرکے کے پس منظر میں دشمن کی وہی پرانی روش کارفرما تھی، یعنی جھوٹ، فریب اور بے بنیاد الزامات۔ ایک حساس مقام پر پیش آنے والے مشکوک واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر الزامات عائد کیے گئے، جیسا کہ ماضی میں بھی بارہا کیا جاتا رہا ہے۔ دشمن یہ بھول گیا کہ یہ سرزمین صرف پہاڑوں اور وادیوں کا نام نہیں بلکہ غیرت، ایمان اور قربانیوں کی سرزمین ہے۔اس نازک لمحے میں پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے جس بصیرت، تحمل اور عزم کا مظاہرہ کیا، وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جن کی قیادت میں پاکستان آرمی نے نہایت پیشہ ورانہ مہارت، جدید جنگی حکمتِ عملی اور ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی بھرپور کامیابیاں حاصل کیں اور عالمی برادری نے پاکستان کے مؤقف کو سنجیدگی سے سنا اور سراہا۔ یہی وجہ ہے کہ حالیہ عالمی پیش رفت، چاہے وہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی ہو یا اسلام آباد میں ہونے والے اہم مذاکرات، ان میں پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ پاکستان اب صرف ایک علاقائی طاقت نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کی قیادت کے لیے ایک مضبوط آواز بن کر ابھر رہا ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ ہمیں یہ بھی یاد رکھنا ہوگا کہ دشمن کی جنگ صرف بارود اور گولی تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ بیانیے، افواہوں اور ذہنوں کی جنگ بھی ہے۔ بھارت آج بھی میڈیا پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیوں کے ذریعے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن پاکستان ایک باشعور قوم کے طور پر ان تمام سازشوں کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں آج یہ واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر مستقبل میں کسی قسم کی بھارتی مہم جوئی کی گئی تو افواجِ پاکستان اور عوام اس کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت، زیادہ اتحاد اور زیادہ عزم کے ساتھ دیں گے۔ پاکستان امن چاہتا ہے مگر یہ اس کی کمزوری ہرگز نہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ یہ کامیابی صرف میدانِ جنگ تک محدود نہیں رہی بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کے مؤقف کو تقویت ملی۔ دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جو نہ صرف اپنے دفاع کا حق رکھتی ہے بلکہ خطے میں امن کے قیام کے لیے بھی سنجیدہ کردار ادا کر رہی ہے۔وزیراعظم فیصل ممتازراٹھور نے کہاکہ پاکستان آزاد کشمیر کو صرف دفاعی اعتبار سے ہی نہیں بلکہ ہر شعبے میں مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ دفاعی سطح پر ہماری سرحدوں کی حفاظت، جدید نگرانی کے نظام اور ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی تیاری، یہ سب پاکستان کے مضبوط عزم کا مظہر ہیں۔پاکستان نے آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے مالی معاونت، انفراسٹرکچر کی بہتری، سڑکوں، پلوں، ڈیموں، تعلیمی اداروں اور صحت کے منصوبوں میں بھرپور تعاون فراہم کیا ہے۔ ۔وزیراعظم فیصل ممتازراٹھور نے کہاکہ اگر ہم اپنی تاریخ کی طرف نظر ڈالیں تو ہمیں محمد علی جناح کے وہ الفاظ یاد آتے ہیں کہ“کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔”یہ صرف ایک جملہ نہیں بلکہ ایک نظریہ، ایک عزم اور ایک تاریخی حقیقت ہے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان کا تصور ادھورا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو اپنی خارجہ اور دفاعی پالیسی کا مرکزی نقطہ بنایا ہے۔انہوں نے کہاکہ جہاں ہم آج افواجِ پاکستان کی اس کامیابی کا جشن منا رہے ہیں، وہاں ہمیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و جبر کو بھی نہیں بھولنا چاہیے۔ وہاں کے نہتے کشمیری عوام برسوں سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ گھروں پر چھاپے، ماورائے عدالت گرفتاریاں، نوجوانوں کی جبری گمشدگیاں اور حریت قیادت کی طویل نظربندی ایک تلخ حقیقت ہے۔انہوں نے کہاکہ صرف مقبوضہ کشمیر ہی نہیں بلکہ بھارت کے اندر بھی مسلمانوں کو امتیازی سلوک، تشدد اور نفرت انگیز پالیسیوں کا سامنا ہے۔ انتہاپسند عناصر، آر ایس ایس اور سیاسی قوتیں جیسے بی جے پی معاشرے میں تقسیم کو ہوا دے رہی ہیں، جو نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ہم آج اس فورم سے اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ بطور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر یہ عہد کرتا ہوں کہ ہماری حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ہر عالمی فورم پر اجاگر کرتی رہے گی۔آئیے عہد کریں کہ ہم اپنے اتحاد کو برقرار رکھیں گے، اپنے وطن کا دفاع کریں گے اور ایک روشن، پُرامن اور باوقار مستقبل کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ لائن اف کنٹرول کے قریب بسنے والے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو ہر مشکل گھڑی میں افواجِ پاکستان شانہ بشانہ کھڑے رہے۔\378مزید کشمیر کی خبریں
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
-
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ،وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل کی صدر اے جے کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
-
وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
چناری،ضلع جہلم ویلی میں برف باری کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
محترمہ فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.