9 مئی مقدمات، پی ٹی آئی راہنماﺅں کی عبوری ضمانتوں میں 12 جون تک توسیع

عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اورعظمی خان عدالت میں پیش نہ ہوئیں، ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 7 مئی 2026 15:46

9 مئی مقدمات، پی ٹی آئی راہنماﺅں کی عبوری ضمانتوں میں 12 جون تک توسیع
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 مئی ۔2026 ) لاہور میںعدالت نے 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماﺅ ں کی عبوری ضمانتوں میں 12 جون تک توسیع کر دی ہے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مسلم لیگ نون کے دفتر اور کلمہ چوک پر کنٹینرز جلانے سمیت 9 مئی کے چھ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماﺅ ں اور کارکنان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی. سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے کی، سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمی خان عدالت میں پیش نہ ہوئیں، جس پر ان کے وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ علیمہ خان اور عظمی خان اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے سلسلے میں گئی ہیں. سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے بھی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جبکہ سابق وفاقی وزرا اسد عمر، اعظم سواتی سمیت دیگر رہنما عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں 12 جون تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو ضمانتوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی.