پاکستان سندھ طاس معاہدہ سے متعلق اپنے حقوق کے تحفظ کےلئے معاہدے اور بین الاقوامی قانون کے تحت تمام قانونی اور سیاسی راستے اختیار کرے گا، ترجمان دفترِ خارجہ
جمعرات 7 مئی 2026 20:43
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی تیاری اور ٹیکنالوجی کے حصول کے اقدامات اس کی مضبوط دفاعی صلاحیت اور بھارت کے مقابلے میں قابل اعتماد کم سے کم ڈیٹرنس برقرار رکھنے کےلئے کافی ہیں۔
ترجمان نے پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری ثالثی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرامید ہے کہ جلد یا بدیر ایک معاہدہ طے پا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فریقین ایسا پائیدار اور پرامن حل نکالیں گے جو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں امن کا باعث بنے۔ ترجمان نے کہا کہ بدھ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آبنائے ہرمز میں ”پروجیکٹ فریڈم“ کو عارضی طور پر روکنے کے اعلان کو بروقت اقدام قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہر اس کوشش کی بھرپور حمایت کرتا ہے جو تحمل، کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے پرامن حل کےلئے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے آگے بڑھائی جائے۔ ترجمان نے کہا کہ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ ہفتے اپنے ہم منصبوں سے رابطے کئے جن میں ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی، کویتی وزیرِ خارجہ، اردن کے نائب وزیراعظم اور برطانوی وزیر خارجہ شامل ہیں تاکہ امن اور سفارتی حل کو آگے بڑھایا جاسکے۔ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ کمبوڈیا میں حراست میں لئے گئے 54 پاکستانیوں میں سے 49 واپس وطن پہنچ چکے ہیں جبکہ باقی تین بھی جلد واپس آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 27 اپریل کو کمپالا میں وزٹ ویزا پر غیر مجاز ملازمت کرنے کے الزام میں حراست میں لئے گئے تقریباً 85 پاکستانی شہریوں کے معاملے پر پاکستان کے سفارت خانے نے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا اور ان کی جلد از جلد واپسی کو یقینی بنایا جس کے تحت انہیں واپس بھیج دیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
چوہدری شافع حسین کا دورہٴ چین، بڑے سرمایہ کار گروپوں سے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے بات چیت
-
وزیراعلی مریم نواز کا ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر اظہار تشکر
-
خوبصورت اور دلکش مہاجر پرندے قدرت کا انمول اور بے مثال عطیہ ہیں‘مریم نواز
-
وزیراعلی مریم نواز کا ٹانک وڈی آئی خان میں فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیوں پر اظہار تشکر
-
آپریشن بُنیانٌ مَّرصوص قومی دفاع، عسکری مہارت اور قومی یکجہتی کی شاندار مثال ہے، سپیکر قومی اسمبلی
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایم پی اے وڈھ میر جہانزیب مینگل کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی
-
ساؤتھ ایئر کے پہلے طیارے کی پاکستان آمد
-
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی قومی اتحاد اور سفارتی فتح کی علامت ہے، شرمیلا فاروقی
-
نرسوں کا عالمی دن 12 مئی کو منایا جائیگا
-
لاہور میں داماد کا اسلحہ کے زور پر سسرالیوں پر تشدد، ملزم گرفتار
-
لاہور،رکشہ دلوانے کے بہانے ساتھ لے جاکر 2 لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، ملزمان گرفتار
-
لاہور پارکنگ سسٹم ڈیجیٹلائزیشن کا باضابطہ آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.