دعا ہے نیا سال نہ صرف عالم اسلام بلکہ تمام انسانیت کے لئے امن و خوشحالی کی نوید لے کر آئے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا نئے اسلامی سال 1448 ہجری کے آغاز پر پیغام
منگل 16 جون 2026 22:25
(جاری ہے)
افہام و تفہیم اور پر امن سفارتکاری کی حکمت عملی ہی اسلامی اسلوب اور اسوہ حسنہ کی تعلیم ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نیا ہجری سال اپنے آغاز کی روایتی نسبت سے ہجرت نبوی ﷺ کے عظیم الشان واقعے کی یاد دہانی ہے۔
ہجرت نبوی ﷺ کے نمایاں ثمرات میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مثالی معاشرت اور ریاست کی بنیاد ہے۔ اس مثالی ریاست نیتاریخ انسانی کا رخ بدل دیا اور ایمان، عدل، مساوات، اخوت اور خدمت انسانیت کی اساس پر مبنی ریاست کی بنیاد رکھی۔ ہجرت نبوی ﷺ نے اخوت، ایثار، باہمی اعتماد، نظم و ضبط، عدل و انصاف اور اجتماعی ذمہ داری کا درس دیا۔ انہی اصولوں اور اسوہ حسنہ کی مکمل رہنمائی میں ہی مسائل کا دائمی حل پوشیدہ ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ محرم الحرام کا آغاز معرکہ کربلا کی بھی یاد دلاتا ہے جس میں نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنے جانثار ساتھیوں سمیت جبر و استبداد کے خلاف غیر متزلزل یقین اور جرات سے قربانی کی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر دنیا بھر کے مصیبت زدہ بالخصوص فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بھائیوں کے حقوق کی حمایت میں ثابت قدم رہنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے ہجری سال کے آغاز پر آئیے عہد کریں کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں دیانت داری، محنت، باہمی احترام و رواداری اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں گے اور اپنے کردار و عمل سے پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی نئے سال کو پاکستان، عالم اسلام اور پوری دنیا کے لیے خیر، برکت، امن اور خوشحالی کا پیامبر بنائے۔آمینمزید اہم خبریں
-
پاکستان آنے والے ناروے کے وزیر خارجہ نے اپنا سامان خود اٹھایا، سادگی نے توجہ حاصل کرلی
-
رجب بٹ اپنی دوسری شادی سسٹرولوجی کے خاندان میں کریں گے، ماہر نجوم کی پیشگوئی
-
سہیل آفریدی اڈیالہ پہنچے تو پولیس نے راستہ روک لیا، ملاقات نہ ہونے پر کارکنوں کیلئے اہم اعلان
-
بلوچستان کے طلبہ ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں، وزیراعلیٰ
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت گندم سے متعلق امور کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایرڈے کی ملاقات
-
مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی درخواست منظور، عدالت نے ایک مقدمے میں بری کردیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کے بیٹے کے انتقال پر اظہارافسوس
-
پنجاب ’’اینڈ ٹو اینڈ‘‘پیپرلیس اینڈ آٹو میشن ٹیکنالوجی دورمیں داخل
-
6،6 لاکھ پر سینیٹ کے آزاد امیدواروں کو ووٹ ملا ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ
-
یوم آزادی ہمیں اپنی تاریخ سے وابستگی، قومی ذمہ داریوں کے احساس اور مستقبل کے لیے اجتماعی عزم کی تجدید کا درس دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گلبہار پشاور میں جاوید آفریدی کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.