بھارت نے حریت رہنمائوں سمیت 3ہزار سے زائد کشمیری جیلوں میں بند کر رکھے ہیں، راجوری میں تلاشی آپریشن جاری، مبین شاہ کی جائیداد کی ضبطی کی مذمت
جمعرات 2 جولائی 2026 22:32
(جاری ہے)
انہوں نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ حریت کانفرنس کے نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمدیٰسین ملک، آسیہ اندرابی اور دیگر نظر بندو ں کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔
ضلع راجوری کے ڈوریمل اور گمبھیر مغلاں جنگلاتی علاقے میں بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن آج مسلسل 41ویں روز بھی جاری رہا ۔ آپریشن میں بھارتی فورسز کے ہزاروں اہلکار ، جنگی ہیلی کاپٹر،ڈرون ، سراغ رساں کتے حصہ لے رہے ہیں۔قابض بھارتی اہلکار قریبی گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو سخت ہراساں کر رہے ہیںجسکی وجہ سے مقامی لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیاتھا کہ علاقے میں متعدد عسکریت پسند موجود ہیں تاہم آپریشن کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ، قابض فوج انکا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے سری نگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کچھ حاصل نہیں ہوا، مقبوضہ علاقہ کھلی جیل کا منظر پیش کر رہا ہے جہاں لوگ اظہار رائے کی آزادی کے حق سے محروم ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری سیاسی عدم اطمینان کا مسلسل شکارہیں اور وہ خود کو بے بس و تنہا محسوس کر رہے ہیں۔ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے ممتاز کشمیری تاجر اور تحریکِ آزادی کے سرگرم حمایتی ڈاکٹر مبین احمد شاہ کی جائیداد کی ضبطی کی شدید مذمت کی ہے۔ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان کہا کہ مبین احمد شاہ ایک باوقار کاروباری شخصیت ہیں اور وہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں طویل عرصے سے آواز بلند کر رہے ہیں جس کی پاداش میں انہیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم 'چوہان' کا ٹیزر منظرِ عام پر آتے ہی بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ہے۔ فلم کے ٹیزر میں پیلٹ گن سے آنکھوں کو پہنچنے والے شدید نقصان کو ’’محدود نقصان‘‘ قرار دیا گیا ہے، جس پر پیلٹ متاثرین اور مقامی رہنماؤں ، انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی قرار دیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
ایک اور سائبر حملہ، بھارتی چینل پر پاکستانی پرچم اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد نشر
-
آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کی کوریج کیلئے 14ہزار صحافیوں نے رجسٹریشن کرالی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارتی کوشش غیرقانونی و یکطرفہ ہے ،ترجمان دفتر خارجہ
-
دریائے کنہار میں گاڑی اتارنے والے ٹک ٹاکرز کی ضمانت منظور
-
گورنر خیبرپختونخوا ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کیلئے ایران روانہ
-
پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا قرعہ اندازی کے ذریعے ہرسال اپنے ملازمین کو حج پر بھجوانا شاندار اقدام ہے ‘شافع حسین
-
مستقبل قریب میں آرٹیفشل انٹیلی جنس بڑے فیصلوں، دفاعی حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی کی سمت کے تعین میں کلیدی کردار ادا کریگی ‘ ملک احمد خاں
-
راولپنڈی، 15 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
-
جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال اور پیشہ ورانہ اندازِ کار سی پی ایل سی کو ایک مثالی ادارہ بناتا ہے،گورنر سندھ
-
انسانی اعضاء کی غیر قانونی خرید و فروخت کیس: پانچ ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
قومی پیغامِ امن کمیٹی مذہبی رواداری،بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.