Live Updates

م* علیمہ خان ، عظمیٰ خان، اسد عمر،فواد چوہدری اور دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

جمعرات 9 جولائی 2026 19:25

%لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2026ء) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9 مئی جلائو گھیرائو مقدمات میں علیمہ خان ، عظمیٰ خان، اسد عمر،فواد چوہدری، اعظم سواتی اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 5 ستمبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے پراسکیوشن سے ریکارڈ اور دلائل طلب کر لئے۔ عدالت نے علیمہ خان اور اسد عمر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکل بلوچستان میں جو خون کی خولی کھلی گئی اسکی مذمت کرتا ہوں، 4 ہزار لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، حکومت کی پالیسی میں کوئی اور جماعت نہیں، اس جنگ میں سیاست کا کوئی عنصر نہیں، ایران امریکہ جنگ میں پاکستان نے اہم رول ادا کیا، پاکستان میں جماعتوں کے ساتھ بات چیت کا رواج نہیں جس کا فائدہ علیحدہ علیحدہ جتھوں کو فائدہ ہورہا ہے، پاکستان کی سب بڑی جماعت کو سائیڈ لگایا ہوا ہے، ہماری ناکامی قوم کا اکٹھا نہ ہونا ہے، تحریک انصاف میں بزدار بارڈر سے بہت نقصان ہوا، تحریک انصاف میں جنھوں نے قربانیاں دی گئیں وہ لوگ پارٹی سے باہر ہیں، ایسے لوگ آگئے ہیں جنہوں نے کبھی بلوچستان میں ہونے والے واقعے میں کبھی مذمت نہیں کی، پی ٹی آئی لیڈرشپ جیلوں میں ہے، باہر والے لوگوں سے بات چیت نہیں ہو سکتی جو لیڈرشپ اندر ہے ان سے بات چیت ہونی چاہئے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات