گڈز ٹرانسپورٹ کی ملک گیر ہڑتال کا آغاز، مطالبات کی منظوری تک جاری رکھنے کا اعلان
د ودہولڈنگ ٹیکس کم کرکے 2 فیصد کیا جائے،ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں کھڑی کر دیں
ہفتہ 8 اگست 2026 23:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایک ٹرالر سالانہ 24 لاکھ روپے ٹول ٹیکس ادا کرتا ہے، ای چالان کے نام پر ٹرانسپورٹرزکے ساتھ زیادتیاں ہو رہی ہیں، دو دن میں مطالبات تسلیم نہیں کیے تو تمام صوبوں کے گورنر ہاسز کی طرف مارچ کریں گے، دسمبر میں دھوکا ہوا جنہوں نے وعدے کیے تھے ان سے مذاکرات نہیں کریں گے۔
انہوںنے کہاکہ آج سے ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال شروع کر دی ہے اور ملک کے مختلف شہروں میں مال بردار گاڑیاں کھڑی ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ملک شہزاد اعوان نے واضح کیا کہ اس وقت جو گاڑیاں سڑکوں پر چلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں، ان میں بعض گاڑیاں پہلے سے لوڈ شدہ مال، ایکسپورٹ کے کنٹینرز اور ایم ٹی کنٹینرز اپنی منزل تک پہنچانے یا اتارنے کے عمل میں ہیں، یہ گاڑیاں اپنا موجودہ مال اتارنے کے بعد کل تک کھڑی ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اپنے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھیں گے اور حکومت کو چاہیے کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالے۔ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز متحد ہیں اور مطالبات کی منظوری تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، دسمبر2025 کے پہیہ جام ہڑتال کے بعد مذاکرات کیدوران حکومت نیمطالبات کی منظوری کا وعدہ کیا تھا مگر اس پر آج تک عمل درآمد نہیں ہوسکا۔انہوںنے کہاکہ پیر کو وفاقی وزیر عبدالعلیم کے ساتھ مذاکرات میں کسی بھی حکومتی یقین دہانی کو نوٹیفیکشن کے بغیر کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کے صدر محمد اویس چوہدری ایڈووکیٹ کے مطابق ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں کھڑی کر دی ہیں اور ٹرانسپورٹرز اپنے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کے فیصلے پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے مذاکرات ہوئے، تاہم مذاکرات میں کوئی حتمی پیش رفت نہ ہو سکی اور اجلاس بے نتیجہ رہا تاہم مذاکرات کا اگلا دور پیر کو متوقع ہے جبکہ اس دوران پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی۔آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے مطالبات ہیں کہ ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے کا فیصلہ واپس لے کر قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیاد پر کیا جائے، یکم جون 2024 کے ٹول ٹیکس نرخ بحال کیے جائیں اور ٹول ٹیکس میں مزید اضافہ نہ کیا جائے اور آئندہ ایک سال کے لیے نئے ٹول پلازے قائم نہ کیے جائیں۔گڈز ٹرانسپورٹرز پر عائد 7 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کم کرکے 2 فیصد کیا جائے، ملک بھر میں ایکسل لوڈ قوانین کا یکساں اور مثر نفاذ یقینی بنایا جائے اور اوورلوڈنگ کو سورس پوائنٹس سے کنٹرول کیا جائے، ٹرانسپورٹرز پر عائد ظالمانہ اور کاروبار دشمن کسٹمز قانون واپس لیا جائے۔آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے واضح کیا ہے کہ ہڑتال مکمل طور پر پرامن ہے اور ٹرانسپورٹرز اپنے جائز اور آئینی مطالبات کی منظوری کے لیے متحد ہیں اور اتحاد کا دوٹوک مقف ہے کہ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں لیکن مطالبات کی منظوری تک پہیہ جام ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔اتحاد نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ پیر کو ہونے والے مذاکرات میں سنجیدہ اور عملی پیش رفت کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں تاکہ ملک میں گڈز ٹرانسپورٹ کا نظام بحال ہوسکے۔مزید قومی خبریں
-
محسن نقوی اہم دورے پر ایران پہنچ گئے
-
رواں سال 3 لاکھ سے زائد پاکستانی بہتر مستقبل کے لیے بیرون ملک روانہ
-
وزیراعلی بلوچستان کی زیرصدارت سوئی ماسٹر پلان پر پیش رفت کا جائزہ، منصوبوں کو معیار کے مطابق بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
-
رحیم یارخان، 12سال سے درج مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان کو پولیس نے خفیہ نشاندہی پرکارروائی کے بعد گرفتارکرلیا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، پیٹرول 1.67 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع
-
گورنرسندھ کی حنیف محمد کی دسویں برسی میں شرکت، عظیم کرکٹ لیجنڈ کو خراجِ عقیدت
-
صوبائی حکومت کو احتجاج کے بجائے امن و امان کے قیام پر توجہ دینی چاہیے،فیصل کنڈی
-
لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
-
پیپلز پارٹی نے اقلیتوں کو سب سے زیادہ نمائندگی دی‘ حسن مرتضیٰ
-
قائداعظم کا پاکستان سب کا وطن ہے اقلیتیں معاشرے کا حسن اور سر کا تاج ہیں، مریم نواز
-
پی ٹی آئی کا احتجاج کب تک ان کا واحد ایجنڈا رہے گا،ہر مسئلے کا جواب سڑکوں پر احتجاج کی صورت دینا سیاسی ناکامی کا اعتراف ہے، طارق فضل چوہدری
-
وزیر خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کی قیادت سے ملاقات، سرمایہ کاری، ڈیجیٹل تبدیلی اور نجی شعبے کی قیادت میں معاشی ترقی پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.