مشعال حسین ملک کی قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد
پاکستان کی طاقت اور ترقی کا انحصار اتحاد، ہم آہنگی اور پرامن، مستحکم اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے اجتماعی عزم پر ہے، خطاب
جمعہ 14 اگست 2026 20:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 14 اگست ہم سب کے لیے ایک بہت اہم دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پاکستان کی تخلیق کے لئے دی جانے والی قربانیوں اور ملک کے اتحاد اور تشخص کے تحفظ کی یاد دلانی چاہیے۔
مشعال حسین ملک نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونیزیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کو بدترین جبر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دکھ کو فراموش نہیں کیا جانا چاہیے۔انہوں نے پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ ایک قوم کے طور پر متحد رہیں اور اپنی قومی شناخت کو کبھی نہ بھولیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جھنڈے تلے ہمیں ایمان اور اتحاد کے اصولوں کو مضبوطی سے تھامنا چاہیے۔مشعال ملک نے قوم بالخصوص نوجوانوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مثبت نقطہ نظر کو برقرار رکھیں اور اپنے مقاصد کے حصول میں پرعزم رہیں۔انہوں نے کہا کہ مثبت ذہنیت رکھیں تاکہ کامیابی آپ کے ساتھ رہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کی طاقت اور ترقی کا انحصار اتحاد، ہم آہنگی اور پرامن، مستحکم اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے اجتماعی عزم پر ہے۔مزید قومی خبریں
-
این ٹی سی میں 79ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، ڈیجیٹل پاکستان کے عزم کا اعادہ
-
جشن آزادی پر نادرا کا عوام کیلئے بڑا تحفہ، کیو آر کوڈ والا نیا شناختی کارڈ متعارف
-
عسکری قیادت کی صدر مملکت اور وزیر اعظم کے ساتھ شہداکے اہلخانہ سے خصوصی ملاقات
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آج چمن میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کی رہائش گاہ پر حاضری دی
-
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی دھمکی کام کر گئی،حکومت نے مارجن بڑھا دیا
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
ملک میں سیاسی استحکام آ گیا، منفی پروپیگنڈے کے باوجود کراچی چلتا ہے، مرتضیٰ وہاب
-
سیاسی جماعتیں بلا وجہ کی پوائنٹ سکورنگ پروقت ضائع کرنے کی بجائے ملکی ترقی خوشحالی وسلامتی کیلئے مل کر کام کریں‘شافع حسین
-
الحمدللہ آج پاکستان دنیا کے طاقتور ممالک کی صف میں کھڑا ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پاکستان عطیہ خداوندی، اتحاد و یکجہتی سے دشمن کی سازشیں ناکام بنائیں گے‘گورنرپنجاب
-
قائداعظم کا پاکستان مساوی حقوق، قانون کی حکمرانی اور رواداری کی ریاست تھا، نفیسہ شاہ
-
قائداعظم کے جمہوری و فلاحی پاکستان میں پارلیمانی نظام کا مضبوط ہونا لازم ہے، نیربخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.