Live Updates

پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے،وزیراعظم

پیر 17 اگست 2026 14:56

پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2026ء) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت بھرے اور حوصلہ افزا کلمات کو دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں۔اپنے سوشل میڈیا پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ برادر ملک سعودی عرب اور جمہوریہ ترکیہ کے ساتھ مل کر پاکستان برادر ممالک کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے دفاع کو یقینی بنانے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر صدر ٹرمپ کی جرأت مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، جس نے جنوبی ایشیا میں ایک جوہری تباہی کو ٹالنے اور لاکھوں جانیں بچانے میں مدد دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پائیدار امن ہمارے عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے سب سے اہم بنیادی شرط ہے۔اپنے سوشل میڈیا پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مکہ دفاعی معاہدے پر دستخط خوش آئند ہیں، تینوں ممالک کا یہ معاہدہ ایک اہم جرات مندانہ قدم ہے۔خیال رہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ مصر بھی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بننا چاہتا ہے۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات