ْ پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس کی دوسری نشست بھی کورم کی نذر ،سرکاری بزنس کا آغاز نہ ہو سکا
ْاپوزیشن نے ای چالانز، ستھرا پنجاب اورسیلاب متاثرین کے معاملات پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کے خیر مقدم کی قرارداد منظور کر لی گئی پنجاب اسمبلی کے ایوان نے ملک اقبال چنڑ ،چوہدری اصغر علی گجر کی شاندار پارلیمانی خدمات پر قرارداد منظور کر لی
پیر 24 اگست 2026 21:25
(جاری ہے)
اجلاس کے آغاز پراپوزیشن رکن رانا آفتاب نے پنجاب پولیس پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کو کوئی پوچھنے والا نہیں ،عجیب و غریب حرکتیں کی جارہی ہیں۔
سپیکر نے کہاکہ یہ کیا بات ہے کہ کسی کے پاسپورٹ بننے کے لئے بھی ای چالان کی ادائیگی ضروری ہے،یہ عجیب بات ہے کہ کسی کا پاسپورٹ اس وجہ سے بننے سے روک دیا جائے۔سپیکر نے پارلیمانی سیکرٹری خالد محمود رانجھا کو ہدایت کی کہ اس معاملے کو دیکھیں یہ ایک حساس معاملہ ہے۔ اپوزیشن رکن سردار شہاب الدین نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب کی صورتحال کی نشاندہی کر کر کے تھک چکا ہوں،میرے حلقے کے کئی موضعات میں سیلاب کے پانی کی وجہ سے لوگوں کے پکے مکان گر چکے ہیں ،سیلابی صورتحال سے سات ،آٹھ سو گھر منہدم ہوگئے ہیں ،منہدم ہونے والے گھروں کی آبادی سات ہزار ہے،بچے ،بوڑھے ،عورتیں ،مرد سب بے یارومددگار ہیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے صوبائی وزیر ذیشان رفیق کو اس حلقے میں فوری ایمرجنسی مدد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔اجلاس میںپاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کے خیر مقدم کی قرارداد منظو ر کر لی گئی ۔قرارداد مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ رانا محمد ارشد نے پیش کی جس کے متن میں کہا گیا کہ دفاعی معاہدہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، مشترکہ سلامتی، دفاعی تعاون اور علاقائی امن کے لیے اہم اور تاریخی پیشرفت ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم کو اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔قرارداد میں نواز شریف، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سفارتی، سیاسی اور عملی کوششوں کو سراہا گیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ امن، استحکام، باہمی تعاون اور مشترکہ سلامتی کے لیے ہے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، تاہم قومی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مضبوط دفاع ناگزیر ہے، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون دفاع کے ساتھ ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، صنعتی و دفاعی پیداوار اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گا، تینوں ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون پورے خطے میں امن اور خوشحالی کے فروغ کا ذریعہ بنے گا۔ ایوان نے ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال کے والد ملک اقبال چنڑ اور رکن اسمبلی اسامہ گجر کے والد چوہدری اصغر علی گجر کی شاندار پارلیمانی خدمات پر قرارداد بھی منظور کر لی ۔ملک اقبال چنڑ کی خدمات پر قرارداد وزیر بلدیات ذیشان رفیق جبکہ اصغر علی گجر کی خدمات پر قرار داد کرنل (ر)شعیب امیر نے پیش کی ۔اجلاس میں ارکان نے ستھرا پنجاب پروگرام پر سخت تنقید کی ۔پیپلز پارٹی کی ر کن شازیہ عابد نے کہا کہ آدھے سے زیادہ لوگ ستھرا پنجاب سے ملازمت چھوڑ کر چلے گئے کیونکہ ان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، ستھرا پنجاب کے ورکرز کو چالیس ہزار روپے کے بجائے بیس ہزار روپے چار ماہ بعد ملتا ہے، ستھرا پنجاب کا آغاز اچھا تھا لیکن آدھے سے زیادہ ورکرز کو نکال دیا گیا ہے یا وہ خود چلے گئے ہیں،جو لوگ ستھرا پنجاب میں کرپشن کررہے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے۔ایوان میں سرکاری کاروائی کا آغاز ہوتے ہی اپوزیشن رکن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کردی گئی، تعداد پوری نہ ہونے پر پینل آف چیئر پرسن سمیع اللہ خان نے پانچ منٹ کے لیے اجلاس ملتوی کردیاتاہم دوبارہ آغاز ہونے پر تعداد پوری نہ ہو سکی اور اجلاس آج منگل دوپہر 2بجے تک ملتوی کردیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت امن و امان کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر رسپانس میکنزم کو مزید مضبوط بنا رہی ہی ،میر سرفراز بگٹی
-
موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی
-
میر رضا کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم، کوتاہی ثابت ہوئی تو کارروائی ہوگی، میئر کراچی
-
گورنر سندھ کا کمیونٹی پولیسنگ کراچی سینٹر کا دورہ، جدید سرویلنس نظام کا جائزہ
-
رانا مشہود سے ایس اے او سی وفد کی ملاقات، 14ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ
-
خواتین کی بلیک میلنگ، این سی سی آئی اے نے ملزم گرفتار کر لیا
-
سی ٹی ڈی کی کارروائی، ریڈ بک کے دو دہشت گرد گرفتار
-
جعلی کال سینٹرز کے خلاف این سی ای آئی اے کا کریک ڈاؤن
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ یلو لائن کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کر دی
-
ّحالات خراب ہونے کے باوجود مریم بی بی نے 11 ارب روپے کا جہاز خرید لیا: حافظ نعیم الرحمٰن
-
پٹرولیم لیوی نامنظور، ستمبر کے پہلے ہفتے ملک گیر ہڑتال ہوگی، حافظ نعیم الرحمن
-
پی ٹی وی لاہور سنٹر میں بدانتظامی، سٹوڈیوز نو سال سے ویران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.