Live Updates

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی امریکی عوام کو 250 ویں یوم آ زادی کی مبارکباد

بدھ 23 ستمبر 2026 23:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2026ء) گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان نے مقامی ہوٹل میں امریکی قونصل جنرل لاہور سٹیٹسن سینڈرزکی جانب سے منعقدہ امریکہ کی یوم آزادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے 250 ویں یوم آ زادی پر امریکی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا دیرینہ دوست ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سے دلی محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکہ کی جنگ میں امن کے لیے بھر پور کردار ادا کررہا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان کے ثالثی کردار میں خطے میں امن قائم ہو۔ تقریب کے اختتام پرامریکی قونصل جنرل لاہور سٹیٹسن سینڈرزنے گورنر پنجاب کو امریکہ کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، مختلف ممالک کے قونصلیٹ جنرلز،صوبائی وزرا، کاروباری شخصیات، سینئر صحافی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات