کرسٹیانو رونالڈو کیلئے ملکی خدمات کے اعتراف میں ا یوارڈ کااعلان

اتوار 5 جنوری 2014 06:40

لزبن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جنوری۔2014ء)کرسٹیانو رونالڈو کو ملکی خدمات کے اعتراف میں پرتگال میں آئندہ ہفتے منعقد ہونے والی تقریب میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔رےئل میڈرڈ کے فاروڈ”آرڈم ڈوانفنٹ ڈوم ہنریک“ ایوارڈ پرتگال کے صدر اینیل کواکوسلوا سے وصول کریں گے۔انہیں یہ ایوارڈ عالمی سطح پر ملک کی ساکھ کو بہتر بنانے اور آنے والی نئی نسل کیلئے مثال قائم کرنے کے اعزاز میں دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایوان صدر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رونالڈو پوری دنیا میں پرتگال کیلئے ایک مثال ہے۔28سالہ یہ اعزاز حاصل کریگا جس کا اعلان1960ء میں پرتگالی بادشاہت کے ایک اہم رکن کی 500ویں برسی کے موقع پر کیا گیا تھا۔یہ تقریب زیورخ میں میلان ڈی او اور سوئٹزر لینڈ میں13جنوری کو شروع ہونے والے مقابلوں سے ہفتہ بھر قبل لزبن کے باہر بیلم میں صدارتی محل میں منگل کو ہوگی۔رونالڈو جس نے بیلن ڈو 2008ء میں جیتا تھا، ان تین کھلاڑیوں بارسلونا کے لیونل میسی اور بائرن میونخ کے فرینک ریبری میں شامل تھے جنہیں 2013ء کے اعزاز کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔