انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو 40 رنز سے شکست، بھارت نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ، بہترین کارکردگی پر وی سمسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

اتوار 5 جنوری 2014 06:39

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جنوری۔2014ء) بھارت نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو 40 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ہفتہ کے روز شارجہ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جو غلط ثابت ہوا اور بھارت کے بیٹسمینوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہاڑ جیسا ٹوٹل گرین شرٹس کیلئے بنا دیا ۔

بھارت نے مقررہ 50اوورز میں 314رنز بنائے ۔ بھارت کی طرف سے ایس وی سمسن اور ایس این خان کی شاندار سنچریاں بنائیں دونوں نے 100,100 رنز بنائے پاکستان کی طرف سے ضیاء الحق ، ظفر گوہر اور کرامت علی نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ 314رنز کے تعاقب میں پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم نے عمدہ کھیل کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 60رنز کے سکور پر گری جب عمیر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس کے بعد پاکستان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں پاکستان کی طرف سے سمیع اسلم نے 87 رنز بنائے جبکہ کامران غلام 102 بنا کر ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے نمایاں بیٹسمین رہے ۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس کے 5کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے اور مقررہ اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 274 رنز بنا سکی اس طرح بھارت نے فائنل میں 40رنز سے کامیابی حاصل کرکے انڈر 19ایشیا کپ کا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ بھارت کی جانب سے بہترین کارکردگی پر وی سمسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :