خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس کل شروع ہوگا، اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائیگی جبکہ مختلف قراردادوں کی منظوری دی جائیگی

اتوار 5 جنوری 2014 06:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جنوری۔2014ء)خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس کل ہو رہا ہے ۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائیگی جبکہ مختلف قراردادوں کی منظوری دی جائیگی پیر کے رو ز سے شروع ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے لئے سکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر شہریوں کی مشکلا ت کی کمی کے پیش نظر روڈو ں کو بند نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے صوبائی حکومت کی جانب سے شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر خیبر روڈ ، چارسدہ روڈ کو کھولا رکھنے کی ہدایت کی ہے تاہم امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر صوبائی اسمبلی کے ارد گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات رہیگی ۔ صوبائی اسمبلی کااجلاس دو مہینے کی تاخیر سے طلب کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :