وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کیڈٹ کالج حسن ابدال کی تقریب سے مدلل انداز میں خطاب،حاضرین کی بھر پور داد

اتوار 5 جنوری 2014 06:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جنوری۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے کیڈٹ کالج حسن ابدال میں یوم والدین کی تقریب سے انتہائی مدلل انداز میں خطاب کیا اور ملک کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے واضح طو رپر اقدامات تجویز کئے-وزیراعلیٰ کے خطاب کے دوران کیڈٹس اور وہاں موجود حاضرین نے تالیاں بجا کر داد دی -وزیراعلیٰ نے ملک میں فرقہ واریت اور انتہا پسندی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم  نے الگ وطن اس لئے حاصل نہیں کیا تھا کہ یہاں خون کی ندیاں بہائی جائیں بلکہ ان کاپاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب تھا جوکہ ابھی تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوا تاہم نوجوانوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور مجھے یقین ہے کہ نوجوان اندھیروں میں روشنی کی شمع جلائیں گے-وزیر اعلی نے خطاب میں بھارت کے حالیہ دورہ کا ذکر کیا اور ایک تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آج کہاں اور ہم کہاں کھڑے ہیں- انہوں نے چین اور بھارت کے درمیان اقتصادی تعاون اور تجارت کا ذکر کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے خطاب میں ترکی ، ملائشیا ، جرمنی ، چین اور بھارت میں ہونے والی ترقی کے حوالے دیئے اور ان ملکوں کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کا خصوصی ذکر کیا۔وزیراعلیٰ کے خطاب کو وہاں موجود حاضرین نے بہت سراہا۔

متعلقہ عنوان :