کولمبو میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ، ایشیا کپ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش میں کرانے کا حتمی فیصلہ ، افغانستان کو بھی ایونٹ میں شامل کرلیا گیا ، ٹیموں کی تعداد 5 ہوگئی ، بورڈ کی متفقہ رائے سے ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق 25فروری سے 27مارچ تک ڈھاکہ میں ہوگا ، چیف ایگزیکٹو ایشیا کرکٹ کونسل اشرف الحق

اتوار 5 جنوری 2014 06:39

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جنوری۔2014ء ) بنگلا دیش میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ، ایشیا کپ کرکٹ ٹورٹامنٹ حتمی طورپر بنگلہ دیش میں شیڈول کے مطابق ہی کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، ایونٹ میں پہلی بار افغانستان کو بھی شامل کرلیا گیا ہے ۔ایشیا کے کرکٹ سربراہان نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ تشدد کا شکار ملک بنگلہ دیش آئندہ ماہ ہونیوالے ایشیاء کپ کے لئے میزبان کے طورپر برقرار رہے گا۔

ایشیاء کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو اشرف الحق نے کولمبو میں ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق 25فروری سے 27مارچ تک ڈھاکہ میں شیڈول کے مطابق منعقد ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان 50اوورز کے ٹورنامنٹ میں بھارت ، پاکستان ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ حصہ لے گا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے بنگلادیش میں خراب حالات کے باعث ایونٹ کی میزبانی کسی اورملک کوسونپے جانیکاامکان تھا سری لنکا اور بھارت نے اس میں دلچسپی ظاہر کردی تھی پی سی بی نے بھی آئی سی سی سے پاکستان بنگلہ دیش حالات کے باعث ایونٹ کو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی مگر ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ایشیاکپ شیڈول کے مطابق بنگلادیش میں ہوگاور افغانستان کو علاقائی ایک روزہ ٹورنامنٹ میں پانچویں ٹیم کے طور پر شامل کرلیا ہے ۔