سبی میں موٹرسائیکل کی دکان پر بم دھماکہ‘ 2 افراد جاں بحق،کوئٹہ میں عبدالماجد ابڑو کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ،مشیر وزیر اعلی کے 2محافظ ز خمی ،دھماکے سے 1گاڑی مکمل طور پر تباہ ، دوسری کوشدید نقصان، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

اتوار 5 جنوری 2014 06:47

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جنوری۔2014ء) سبی میں موٹرسائیکل کی دکان پر بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی کے نواحی علاقے بختیار آباد میں موٹرسائیکل ورکشاپ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ورکشاپ میں موجود 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بعدازاں بم ڈسپوزل سکواڈ نے ابتدائی تفتیش کے بعد اسے پلانٹڈ ڈیوائس دھماکہ قرار دیا جبکہ پولیس نے بھی تفتیش کے بعد علاقے کو کلیئر کردیا۔

(جاری ہے)

ادھرپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء وزیراعلیٰ کے مشیر برائے حج اوقاف اور زکواة وعشر میر عبدالماجد ابڑو کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں ماجد ابڑو اور ان کے 2محافظ زخمی ہوگئے دھماکے سے 1گاڑی مکمل طور پر تباہ جبکہ دوسری کوشدید نقصان پہنچا دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے مشیر برائے حج اوقاف اور زکواة وعشر میر عبدالماجد ابڑو اپنی رہائش گاہ سے کوئٹہ ایئرپورٹ جارہے تھے کہ خیزی چوک سے کچھ فاصلے پر نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کے کنارے زمین میں دفن کیا گیا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور دوسری گاڑی کوشدید نقصان پہنچا دھماکے سے ماجد ابڑو اوران کے دو محافظ محمد جان اور ثمر خان زخمی ہوگئے دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ،فرنٹیئر کور اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کاعملہ موقع پر پہنچ گیا علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال پہنچا دیا گیا ایئر پورٹ تھانے میں وزیراعلیٰ کے مشیر حج اوقاف اور زکواة وعشر میر عبدالماجد ابڑو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے سے مجھے ٹارگٹ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے میری گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے میں اور میرے محافظ زخمی ہوئے ہیں لیکن اللہ کاشکر ہے کہ ہم محفوظ ہیں اور ہم گاڑیوں کے شیشے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوئے ہیں انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں بال بیرنگ استعمال کئے گئے ہیں حکومت اور متعلقہ حکام کو چاہئے کہ وہ تمام وزراء اور مشیروں کو بلٹ پروف گاڑیاں اور سیکورٹی کے موثر انتظامات کرے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام کی خدمت کیلئے اقتدار میں آئے ہیں ہم نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر جگہ آنا جانا ہوتا ہے اس لئے ہم نے سیکرٹری داخلہ اور دیگر حکام کو آگاہ کیا تھا کہ ہمیں خطرہ ہے اس لئے ہماری سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے جائیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ حملہ کس نے کیا ہے فورسز دلچسپی اور سنجیدگی کے ذریعے ان مسائل سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو میں کابینہ میں بھی اٹھاؤں گا کہ تمام اراکین اسمبلی کی سیکوٹی کوموثر بنایاجائے اس موقع پر کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بم گھی کے ٹین والے ڈبے میں رکھ کرزیر زمین نصب کیاگیا تھا اور ریموٹ کنٹرول کے ذریعے وزیراعلیٰ کے مشیر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا دھماکے میں نٹ، بلٹ استعمال کئے گئے ہیں اور ریموٹ کنٹرول کے ذریعے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں چار کلو گرام دھماکہ خیز مواد یا بارود استعمال کیا گیا ہے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول تھا ہم تحقیقات کررہے ہیں اور مزید تحقیقات کے ذریعے اس کے اصل محرکات کا جائزہ لیاجائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بم زیر زمین نصب تھا اگر باہر ہوتا تو ہمیں ضرور اطلاع ملتی لیکن عوام اگر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور بروقت اس طرح کے اقدامات کرنے والوں کے بارے میں اطلاع دیں تو فورسز ان کا سدباب کرے گی۔