پوپ فرانسس رواں سال مئی میں یروشلم جائیں گے

پیر 6 جنوری 2014 08:36

ویٹی کن سٹی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جنوری۔ 2014ء) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس اپنے منصب پر فائز ہونے کے بعد سے پہلی مرتبہ چوبیس تا چھبیس مئی مشرقِ وْسطیٰ کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران وہ اردن کے دارالحکومت عمان کے ساتھ ساتھ بیت لحم اور یروشلم بھی جائیں گے۔ یروشلم میں مجوزہ ایک مذہبی اجتماع پوپ کے اس دورے کا نقطہء عروج ہو گا۔