آسٹریلین اوپن میں ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز اور چین کی ناہ لی نے تیسرے راوٴنڈ میں رسائی پا لیدفاعی چیمپئن جوکووچ سمیت نڈال، فیڈرر اور شراپوا نے بھی جیت کی راہ لی

جمعرات 16 جنوری 2014 03:44

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء) ٹینس سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم "آسٹریلین اوپن" کا افتتاحی راوٴنڈ جاری ہے۔ میلبرن کی ایک سو آٹھ ڈگری کی گرمی سے کھلاڑیوں کا جوش ٹھنڈا نہیں ہوا۔ نمبر ایک سرینا ولیمز نے سربیا کی ویزنا ڈولنک کے خلاف برتری دکھاتے ہوئے دوسرے راوٴنڈ کا میچ جیت لیا۔ ٹاپ سیڈ ٹینس اسٹار کی فتح کا اسکور چھ ایک اور چھ دو رہا۔

چین کی ناہ لی تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئیں۔ ناہ لی نے سوئس حریف کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرا کر جیت کی راہ لی۔

(جاری ہے)

اسپینش کھلاڑی رافیل نڈال نے میزبان ملک کے کھلاڑی آوٴٹ کلاس کیا۔ آسٹریلوی کھلاڑی ایک سیٹ ہارنے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر مقابلے اور ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کے بعد سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے بھی پہلی کامیابی اپنے نام کر لی۔ خواتین مقابلوں میں بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا نے سوئیڈش حریف کے خلاف اسٹریٹ سیٹ سے فتح سمیٹی۔ ان کی جیت کا اسکور سات چھ اور چھ دو رہا۔ روس کی ماریہ شراپوا نے بھی دوسرے راوٴنڈ میں رسائی پا لی۔ انہوں نے امریکی کھلاڑی کو چھ تین اور چھ چار سے زیر کیا۔

متعلقہ عنوان :