اسرائیلی وزیر دفاع نے امریکا سے معافی مانگ لی

جمعرات 16 جنوری 2014 03:58

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء )اسرائیلی وزیر دفاع موشے یالون نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے بارے میں ایک متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی ہے۔ اسرائیلی روزنامہ یدیاوت اخرونوت کے مطابق یالون نے کہا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کے لیے جان کیری کا امن منصوبہ غیردانشمندانہ ہے۔

(جاری ہے)

یالون کی معذرت امریکا کی جانب سے سخت ردِ عمل کے بعد سامنے آئی ہے۔ قبل ازیں وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جے کارنی کا کہنا تھا کہ یالون نے واقعی ایسا کہا ہے تو یہ بات بہت ہی نازیبا اور جارحانہ ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ واشنگٹن حکومت اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان حائل مسائل کا حل چاہتی ہے اور اس مقصد کے لیے دِن رات کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :