افغانستان‘ طالبان کے ساتھ جھرپ میں ایک اتحادی فوجی ہلاک‘ اتحادی فوج کا آپریشن کلین اپ کے دوران سولہ طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

جمعرات 16 جنوری 2014 03:53

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء) افغانستان میں طالبان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اتحادی فوجی مارا گیا۔ جبکہ آپریشن کلین اپ کے دوران اتحادی فوجی نے سولہ طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایساف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان مشرقی علاقے میں طالبان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اتحادی فوجی مارا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم ہلاک ہونے والے فوجی کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔ دریں اثناء افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فغان فورسز نے اتہادی فوج کے ساتھ مل کر ہاروان ‘ بغلان ‘ قندوز ‘ قندھار ‘ کابل‘ زابل ‘ لوگار اور پکتیا میں مشترکہ آپریشنز کئے جن میں سولہ طالبان ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے افغان وزارت داخلہ نے بھی آپریشن کے دوران سولہ طالبان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔