پی ایچ ایف کے نئے عہدیداروں نے پاک بھارت ہاکی سیریز کی بحالی کو خوش آئند قرار دیدیا ،ہاکی سیریز کی ساکھ کو بچانے اور یورپی ٹیموں کا توڑ نکالنے کیلئے روایتی حریفوں کے درمیان سیریز معاون ثابت ہوگی ، سابق اولمپئنز ، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کے دوران جو و جذبہ عروج پر ہوتا ہے ، طاقت اور سپرٹ کا بھرپور مظاہرہ ہوتا ہے ، منظور حسین / خواجہ جنید

جمعرات 16 جنوری 2014 03:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے عہدیداروں نے بھی پاکستان بھارت ہاکی سیریز کی بحالی کا امکان ظاہر کردیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیریز کی بحالی خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

روایتی حریفوں کے درمیان طاقت کا جوش وخروش عروج پر ہوتا ہے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہترین ہاکی دیکھنے کو ملی ہے اور پاکستان میں گرتی ہوئی ہاکی کی ساکھ کو بچانے اور نوجوانوں کو اس قومی کھیل کی طرف مائل کرنے کیلئے پاک بھارت ہاکی سیریز لازمی ہونی چاہیے ۔

اولمپئنز منظور حسین کا کہنا ہے کہ اگر پاک بھارت ہاکی سیریز بحال ہوجاتی ہے تو اس سے دونوں ٹیموں کو فائدہ ہوگا یورپی ٹیموں کا توڑ نکالنے میں بھی مدد ملے گی اور جدید ہاکی کے نئے گر کھلاڑیوں کو سیکھنے میں ملیں گے ۔ اولمپئنز خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ پاک بھارت ہاکی سیریز سے کھلاڑیوں کے نوجوان کھیل کا شوق بڑھے گا اور روایتی حریف ہونے کے باعث کھلاڑیوں میں جذبہ بڑھے گا اور وہ بہترین ہاکی کھیل سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :