عراقی دارالحکومت بغداد میں 4کاربم دھماکوں سمیت پرتشدد واقعات میں 25افراد ہلاک،رمادی میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں جاری

جمعرات 16 جنوری 2014 03:53

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16جنوری۔2013ء)عراق کے دارالحکومت بغداد میں مختلف پرتشدد واقعات میں 25 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ رمادی میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں جاری ہیں۔جنگجوؤں نے تقریباً 2 ہفتے سے فلوجہ شہر پر مکمل اور رمادی کے کچھ حصے پر قبضہ کررکھا ہے۔ فلوجہ میں گزشتہ دوہفتے کے دوران 26 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ رمادی میں گذشتہ روز 2 پولیس اہلکار ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوئے۔

رمادی میں جنگجووں کی پیش قدمی جاری ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے عراق کے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ مسائل کا حل سیاسی طریقے اور مذاکرات سے ڈھونڈیں تاہم نوری المالکی نے جنگجوؤں سے بات چیت کا امکان مسترد کردیا ہے۔ دارالحکومت بغداد میں ہونے والے 4 کار بم دھماکوں میں 25 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ بغداد میں گزشتہ روز 4 کار بم دھماکے ایک کمرشل علاقے میں اس وقت کئے گئے،جب لوگ جشن عید میلاد النبی منانے کیلئے سڑک پر جمع تھے۔ حملے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ حملے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کی بغداد میں آمد کے موقع پر کئے گئے۔ کسی گروہ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :