سپریم کورٹ نے کامران فیصل قتل کا معاملہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی رپورٹ پر نمٹا دیا ،کامران کے والد کا بیان 19 دسمبر کو مجسٹریٹ نے ریکارڈ کیا ، ڈی آئی جی کی نگرانی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اور خصوصی میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیدیا ہے ، عدالت میں بیان ، عدالتی احکامات سے مطمئن ہیں ، ضرورت ہوئی تو دوبارہ رجوع کرینگے ، آفتاب باجوہ

منگل 21 جنوری 2014 05:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جنوری۔2013ء)سپریم کورٹ نے نیب کے سابق افسر کامران فیصل قتل کا معاملہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی رپورٹ پر نمٹا دیا ہے جس میں انہوں نے عدالت کو بتایا ہے کہ کامران کے والد کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

19 دسمبر کو یہ بیان مجسٹریٹ نے ریکارڈ کیا ہے ڈی آئی جی خالد خٹک کی نگرانی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اور خصوصی میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے اس لئے اس کیس میں اب مزید کسی سماعت کی ضرورت نہیں رہی ہے ۔

انہوں نے یہ بیان چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کے روبرو دیا ہے ۔ دوران سماعت کامران فیصل کے والد کے وکیل آفتاب باجوہ نے کہا کہ وہ عدالتی احکامات سے مطمئن ہیں ضرورت ہوئی تو وہ دوبارہ عدالت سے رجوع کرینگے اس پر عدالت نے کامران فیصل قتل کے حوالے سے لیا گیا ازخود نوٹس نمٹا دیا ۔

متعلقہ عنوان :