سوچی میں سرمائی اولمپک کھیلوں سے پہلے انٹرنیٹ پر دہشت پسندانہ حملوں کی دھمکیاں

منگل 21 جنوری 2014 05:13

سوچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جنوری۔2013ء)روسی شہر سوچی میں سرمائی اولمپک کھیلوں سے پہلے انٹرنیٹ پر دہشت پسندانہ حملوں کی نئی دھمکیاں جاری کی گئی ہیں۔ ایک جہادی فورم پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں وولگوگراڈ کے دونوں مبینہ خود کْش حملہ آوروں نے کھیلوں کے اس بین الاقوامی اجتماع کے خلاف مزید حملوں کی دھمکیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انٹرنیٹ پر اسلام پسندوں کی وَیب سائٹس پر خصوصی نظر رکھنے والی امریکی وَیب سائٹ SITE نے بتائی ہے۔

دسمبر کے اواخر میں وولگوگراڈ میں ہونے والے دہشت پسندانہ حملوں میں چونتیس افراد مارے گئے تھے۔ سات سے لے کر تیئیس فروری تک منعقد ہونے والے سرمائی اولمپک کھیل 1991ء میں سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد سے روس میں منعقدہ سب سے بڑا بین الاقوامی اجتماع ہیں۔ ان کھیلوں کے محفوظ انعقاد کے لیے پولیس اور فوج کے تقریباً سینتیس ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :