کندھکوٹ،بگٹی برادری کی 19سو گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو روکے جانے کے خلاف احتجاجی دھرنا کی وجہ سے قومی شاہر اہ تیسرے روز بھی بند

منگل 21 جنوری 2014 05:18

کندھکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جنوری۔2013ء)سندھ بلوچستان اورپنجاب کے سنگم ڈیرہ موڑپر بگٹی برادری کے 19سو گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے قومی شاہراہ کی چیک پوسٹ پر روکے جانے کے خلاف قافلے کے احتجاجی دھرنا کی وجہ سے قومی شاہر اہ تیسرے روز بھی بند رہا جس سے میلوں لمبی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز شاہز ین خان بگٹی کی قیادت میں نوسال بعد ڈیرہ بگٹی جارہا تھا کہ چائنہ ڈولی چیک پوسٹ پر ایف سی کے عملداروں نے ان سمیت قافلے کے پانچ ہزارسے زائد افراد کو روک لیا اوران سے نام رجسٹر کروا کرڈیرہ بگٹی جانے پر زوردیاجس پر نواب اکبر خان بگٹی کے پوتے میرشاہزین خان بگٹی نے انکارکردیا تھا جبکہ گذشتہ روز ایک خاتون نے مسافرکوچ میں بچے کو جنم دیا تھا جس پر میر شاہزین خان بگٹی نے ماسوائے مال بردار گاڑیوں کے باقی مسافر گاڑیوں کو آمد ورفت کی اجازت دے دی تھی دوسری جانب میر شاہ زین خان بگٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے وزیر اعلیٰ بلوچستان ہمارے لیئے دوسراڈکٹیٹر بن گیا ہے جو کے ہمارے آبائی گھروں میں ہمیں رہنے کیلئے جانے کی اجازت نہیں دے رہا ہے انہوں نے مزید کہا کے ہم مخلص اوروفادارپاکستانی ہیں ہم انٹری نہیں کرائیں گے ہم اپنے ملک میں جارہے ہیں نہ کے بھارت جارہے ہیں انہوں نے کہا کے حکومت بلوچستان سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں بکھیر رہی ہے انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے آخری اطلاعات قومی شاہراہ بند تھی ۔

متعلقہ عنوان :